اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم عمران خان نے کمیونسٹ پارٹی چین (سی پی سی) کے قیام کی صدسالہ تقریبات کے موقع پر چین کے صدر اور سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری شی جن پنگ کو مبارک کے پیغام میں کہاہے کہ چین کی آزادی اور اس کا عروج کمیونسٹ پارٹی کی جدوجہد اور قربانیوں کا ثمر ہے۔دفتر خارجہ کے مطابق اپنے پیغام میں وزیراعظم نے کہاکہ سی پی سی کا قیام ایک تاریخ سازموقع تھا جس کے دنیا کی تاریخ پر گہرے اثرات مرتب ہوئے۔ سی پی سی اور اس کی قیادت کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے وزیراعظم نے اجاگر کیا کہ چین کی آزادی اور اس کا عروج کمیونسٹ پارٹی کی جدوجہد اور قربانیوں کا ثمر ہے۔ وزیراعظم عمران خان نے چین کے عوام کی فلاح وبہبود خاص طورپر سماجی ومعاشی انقلاب برپا کرنے اور عوام کو غربت کے چنگل سے نجات دلانے میں ‘سی۔پی۔سی’ کی کوششوں کو خراج تحسین پیش کیا۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ صدر شی جن پنگ کی دانشمند اور ہمہ جہت قیادت میں چینی قوم کا ‘عظیم تجدیدنو’ کی طرف سفر جاری رہے گا۔ وزیراعظم عمران خان نے پاکستان چین دوستی کو پروان چڑھانے میں کمیونسٹ پارٹی چائنا کے کردار کو بھی سراہا۔ 2021 میں دونوں ممالک کے سفارتی تعلقات کے قیام کے 70 سال مکمل ہونے کے موقع کا حوالہ دیتے ہوئے وزیراعظم نے اس امید کا اظہار کیا کہ دونوں ممالک کی قیادت اور عوام کی خواہش کے مطابق پاکستان اور چین کے درمیان دوستی ہمیشہ کی طرح مزید پھلتی پھولتی رہے گی۔
مقبول خبریں
نئے مالی سال میں بھی محصولات کی وصولی اور دیگر معاشی اہداف کو حاصل...
اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے سال25ـ2024میں وفاقی ٹیکس محصولات میں گزشتہ 10 سالوں کی نسبت 42 فیصد اضافہ...
غزہ جنگ کے خاتمے پر بنجمن نیتن یاھو سے سختی سے بات ہوگی،ٹرمپ کا...
واشنگٹن (این این آئی )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ وہ اگلے ہفتے غزہ میں جنگ بندی کے حصول کی امید...
ٹرمپ کا امریکی نشریاتی ادارے پر مقدمہ کرنے کا عندیہ
واشنگٹن (این این آئی) امریکہ کے ایک بڑے نشریاتی ادارے کو ہوم لینڈ سکیورٹی قوانین اور مفاد کے خلاف ایپ بنا کر صارفین کو...
مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا
کراچی (این این آئی)اداکارہ و ماڈل مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا۔سوشل میڈیا پر خبریں سامنے...
جیو فلم دیمک کا عالمی اعزاز، شنگھائی فلم فیسٹیول میں شامل کرلی گئی
بیجنگ (این این آئی)پاکستانی سینما کی مشہور و معروف ہارر فلم دیمککو ایک بڑے اعزاز سے نوازا گیا ہے اور فلم کو شنگھائی تعاون...