جوڈیشل ایکٹو ازم کے باعث ملک اربوں ڈالر کا نقصان برداشت کررہا ہے، وزیر اطلاعات فواد چوہدری

0
261

اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ جوڈیشل ایکٹو ازم کے باعث ملک اربوں ڈالر کا نقصان برداشت کررہا ہے،اگر عدالتی اصلاحات نہ کی گئیں تو ملک اقتصادی بحران سے کبھی باہر نہیں نکل سکے گا۔مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک بیان میں انہوں نے سوشل میڈیا ایپلیکیشن ٹک ٹاک پر پابندی اور نیشنل بینک آف پاکستان (این بی پی) کے صدر کو عہدے سے ہٹانے کے حکم کے تناظر میں عدالتی اصلاحات کی ضرورت پر زور دیاانہوںنے کہاکہ ٹک ٹاک کو بین کرنے اور نیشنل بینک کے صدر کو ہٹانے کے فیصلے میں بڑ کر سر چکرا گیا ہے کہ ہماری عدالتیں کیا کر رہی ہیں ؟انہوں نے لکھا کہ یہ ملک پہلے ہی جوڈیشل ایکٹو ازم کے ہاتھوں اربوں ڈالر کے نقصانات برداشت کررہا ہے۔