مریم اورنگزیب کا بھٹہ مزدور بچوں کے تعلیمی وظائف ختم کرنے کا اقدام واپس لینے کا مطالبہ

0
247

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے بھٹہ مزدور بچوں کے تعلیمی وظائف ختم کرنے کا اقدام واپس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران صاحب نے ملک اور معیشت کا بھٹہ بٹھا کر بھٹہ مزدوربچوں کے تعلیمی وظائف بھی بند کردئیے ۔ انہوںنے کہاکہ اڑھائی کروڑ بچے پرائمری سکول سے باہر ہونے کی دنیا کی دوسری بڑی تعداد پاکستان میں ہے ۔ انہوںنے کہاکہ آٹا چینی دوائی، رنگ روڈ سے پیسے کھانے کے بعد غریب بچوں کے تعلیمی وظائف بھی کھا گئے ہیں؟،بجٹ میں مافیاز، کارٹیلز اور اے ٹی ایمز کو ٹیکس چھوٹ دے کر بھٹہ مزدوربچوں کی تعلیم کا بجٹ کھاگئے ہیں؟۔ انہوںنے کہاکہ غریب ترین اور استحصال کا شکار بھٹہ مزدور بچوں کو تعلیم کے بنیادی حق سے محروم کرنا ظلم ہے۔ انہوںنے کہاکہ شہبازشریف نے قانون سازی سے بھٹہ مزدور بچوں کی تعلیم کے حق کو تحفظ دیا تھا ۔ انہوںنے کہاکہ شہبازشریف نے ان بچوں کوتعلیمی وظائف دے کر سکول میں داخلوں کی شرح بڑھائی تھی ۔ انہوںنے کہاکہ عمران صاحب ان بچوں کو تعلیم سے محروم کرکے اپنے کنٹینر الے تمام لیکچر بھول گئے ہیں؟،ان غریب بچوں کو تعلیم کے یکساں مواقع چھین لینا مجرمانہ اقدام ہے ۔ انہوںنے کہاکہ عمران صاحب کیا آپ کو بھٹہ مزدور بچے نظر نہیں آتے؟ کہاں گیا آپ کا احساس ؟،بھٹہ مزدور بچوں کے لئے تعلیمی وظائف کا سلسلہ دوبارہ شروع کیا جائے