افغانستان کی صورتحال کو نظرانداز کرنے کے خطرناک نتائج ہو سکتے ہیں،پیپلز پارٹی

0
284

اسلام آباد (این این آئی) سیکرٹری جنر ل پیپلز پارٹی نیئر حسین بخاری نے کہا ہے کہ افغانستان کی صورتحال خطرناک ہے،افغانستان کی صورتحال کو نظرانداز کرنے کے خطرناک نتائج ہو سکتے ہیں،رپورٹس کے مطابق وزیراعظم اجلاس میں شریک نہیں ہو رہے،وزیراعظم کا اجلاس میں شرکت نہ کرنا خارجہ اور داخلہ پالیسی سے اظہار لاتعلقی ہو۔ اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ بھارت سے کشیدگی کے وقت بھی وزیراعظم پارلیمان سے غائب رہے، وزیراعظم کے اسی رویے نے ملک کو اس نہج پر پہنچایا ہے۔ انہوںنے کہاکہ قومی سلامتی کمیٹی میں وزیراعظم کی عدم شرکت سے منفی پیغام جائیگا،