لاہور( این این آئی)سینئر اداکار فیصل قریشی نے کہا ہے کہ کورونا وبائ کی شدت میںکمی آنے کے باوجود ابھی غیر معمولی حالات ہیں اور یقینی طورپر فلموں پر کروڑوں روپے کی سرمایہ کاری کرنے والے نمائش کے حوالے سے تذبذب کا شکارہوںگے ،موجودہ حالات میں فلموں کی نمائش بھی ضروری ہے کیونکہ سوفیصد نہ سہی جتنی بھی کامیابی ملے اس سے فلم انڈسٹری کو تقویت ملے گی ۔ ایک انٹر ویو میں بہت سے پروڈیوسرز کی فلمیں تیار ہیں اور وہ نمائش بھی کرنا چاہتے ہیں، حکومت کو چاہیے کہ سینما گھروں میں آنے والوں پرسخت پابندیاں عائد کرنے کی بجائے ان میں نرمی کی جائے کیونکہ اس کے بغیر لوگ کبھی بھی سینما گھروں کا رخ نہیں کریں گے اور کروڑوںروپے کی سر مایہ کاری منجمد پڑی رہے گی ۔انہوں نے کہا کہ کراچی میں بھی 16سے18فلمیں مکمل ہو چکی ہیں اورریلیز کیلئے بالکل تیار ہیں ۔
مقبول خبریں
نئے مالی سال میں بھی محصولات کی وصولی اور دیگر معاشی اہداف کو حاصل...
اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے سال25ـ2024میں وفاقی ٹیکس محصولات میں گزشتہ 10 سالوں کی نسبت 42 فیصد اضافہ...
غزہ جنگ کے خاتمے پر بنجمن نیتن یاھو سے سختی سے بات ہوگی،ٹرمپ کا...
واشنگٹن (این این آئی )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ وہ اگلے ہفتے غزہ میں جنگ بندی کے حصول کی امید...
ٹرمپ کا امریکی نشریاتی ادارے پر مقدمہ کرنے کا عندیہ
واشنگٹن (این این آئی) امریکہ کے ایک بڑے نشریاتی ادارے کو ہوم لینڈ سکیورٹی قوانین اور مفاد کے خلاف ایپ بنا کر صارفین کو...
مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا
کراچی (این این آئی)اداکارہ و ماڈل مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا۔سوشل میڈیا پر خبریں سامنے...
جیو فلم دیمک کا عالمی اعزاز، شنگھائی فلم فیسٹیول میں شامل کرلی گئی
بیجنگ (این این آئی)پاکستانی سینما کی مشہور و معروف ہارر فلم دیمککو ایک بڑے اعزاز سے نوازا گیا ہے اور فلم کو شنگھائی تعاون...