کراچی(این این آئی)وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے42ویں مشترکہ مفادات کونسل(سی سی آئی)کے فیصلے کے مطابق وفاقی حکومت کے زیر انتظام چلائے جانے والے 4192 نان فارمل اسکولز کو ٹیک اوور کی منظوری دے دی ہے اور اساتذہ کی 8000 سے 25000 روپے تک تنخواہوں میں اضافے کا فیصلہ کیا ہے۔ انہوں نے یہ منظوری جمعرات کو وزیر اعلی ہائوس میں ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے دی۔ اجلاس میں وزیر تعلیم سعید غنی ، مشیر قانون مرتضی وہاب ، چیف سیکرٹری ممتاز شاہ ، وزیراعلی سندھ کے پرنسپل سیکرٹری ساجد جمال ابڑو ، سیکرٹری اسکول ایجوکیشن احمد بخش ناریجو ، سیکرٹری آئی پی سی آصف اکرام ، خصوصی سکرٹری خزانہ بلال میمن اور دیگر نے شرکت کی۔18 جولائی 2020کو سی سی آئی کے 42 ویں اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ 30 جون 2021 سے قومی ترقیاتی کمیشن برائے انسانی ترقی(این سی ایچ ڈی)اور بیسک ایجوکیشن کمیونٹی اسکول(بی ای سی ایس)صوبائی حکومتیں سنبھال لیں گی۔ وزیر تعلیم سعید غنی نے وزیراعلی سندھ کو بتایا کہ کل 4192 سینٹرز/ اسکولز ہیں جن میں 4425 اساتذہ اور 236755 طلبا کی انرولمنٹ ہیں جن میں 1463 اساتذہ سمیت 61118 انرولمنٹ پر مبنی 1463 بی ای سی ایس سینٹرز ہیں اور 2729 این سی ایچ ڈی سینٹرز میں 2962 اساتذہ اور 175637 طلبا شامل ہیں۔ وزیر اعلی سندھ کو بتایا گیا کہ یہ اسکولز / سینٹرز نان فارمل ایجوکیشن سسٹم کے تحت چلائے جارہے ہیں جہاں رضاکارانہ بنیاد پر اساتذہ 8000 روپے ماہانہ معاوضے پر پڑھاتے ہیں۔ اس پر وزیر اعلی سندھ نے کہا کہ انکی حکومت نے پہلے ہی کم سے کم اجرت 25000 روپے ماہانہ دینے کا اعلان کیا ہے لہذا ان رضاکار اساتذہ کو ہر ماہ 25000 روپے دیئے جائیں گے
مقبول خبریں
انجینئر امیر مقام کی سعودی عرب پر الزامات کی مذمت
اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر امور کشمیر انجینئر امیر مقام نے سعودی عرب پر الزامات کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ...
عبدالعلیم خان نے استحکام پاکستان پارٹی کی 31 رکنی نئی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا...
اسلام آباد (این این آئی)استحکام پاکستان پارٹی کے صدر عبدالعلیم خان نے 31 رکنی نئی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اعلان کیا ہے۔ انہوں...
صدر مملکت کا بنوں میں خوارج کے خلاف کامیاب کارروائی پر سکیورٹی فورسز کو...
اسلام آباد (این این آئی)صدر مملکت آصف علی زرداری نے بنوں میں خوارج کے خلاف کامیاب کارروائی پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین...
اوپن یونیورسٹی سے چلنے والا بچوں کی کردار سازی کا پْر عزم کارواں پورے...
اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم کامیاب جوان پروگرام کے چیئرمین رانا مشہود احمد خان نے کہا ہے کہ علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی...
وزیرداخلہ کا نیشنل پولیس اکیڈمی کو پی ایم اے کاکول طرز کا عالمی ادارہ...
اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے نیشنل پولیس اکیڈمی کو یونیورسٹی کا درجہ دینے اور پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول...