پاکستان میں معاشی استحکام آچکا ہے،تعمیراتی شعبے میں تیزی آرہی ہے،اسدعمر

0
219

کراچی(این این آئی)وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا ہے کہ پاکستان میں معاشی استحکام آچکا ہے اوروقت کے ساتھ معاشی ترقی کی رفتار تیز ہورہی ہے، تعمیراتی شعبے جو تیزی آئی ہے اس سے بہت سے لوگوں کو فائدہ پہنچے گا، تعمیراتی شعبہ چلنے سے اس سے منسلک 40 انڈسٹریز بھی چلیں گی ،تعمیراتی شعبے میں تیزی سے روزگار مواقع بھی پیدا ہونگے۔نہوں نے ان خیالات کا اظہا گزشتہ شب ایف پی سی سی آئی کے نائب صدراورسابق چیئرمین آباد عارف یوسف جیوا کی جانب سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اسد عمر نے کہا کہ ملکی معیشت کیلئے کئے گئے فیصلے عوام پر براہ راست اثر انداز ہوتے ہیں،معاشی فیصلوں کو درست طریقے سے آگاہی دینے سے بہت فائدہ ہوگا۔اسدعمر نے کہاکہ پاکستان معاشی ترقی کی طرف گامزن ہوگیا ہے،آنے والے وقت میں مزید بہتری نظر آئے گی۔انہوںنے کہاکہ الیکشن جیتنے کے لئے مصنوعی معاشی نمو پائیدار نہیں ہوتی اورپی ٹی آئی حکومت یہ روش نہیں اپنائے گی۔انہوں نے کہا کہ عام آدمی کی آمدنی میں بہتری آرہی ہے،پیداواری سیکٹر کی صلاحیت میں بھی اضافہ ہورہا ہے،تعمیراتی شعبے کو ترقی دینے،معیشت کومستحکم کرنے اورملکی پالیسی سازی میں آباد بہت اہم کردار ادا کررہا ہے