اسلام آباد(این این آئی)ملک بھر سے آئے طلبا کی بڑی تعداد نے ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) کے باہر احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے مطالبات کی منظوری تک دھرنا دینے کا اعلان کیا ہے۔طلبہ کی جانب سے حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی کی گئی اور میٹرک و انٹرمیڈیٹ کے امتحانات منسوخ کرنے کا مطالبہ کیا۔ مظاہرین نے کہا کہ حکومت کی جانب سے آن لائن پڑھایا گیا جس کی وجہ سے تیاری نہیں ہوئی، شفقت محمود ہمارا مطالبہ تسلیم کریں یا استعفیٰ دیں۔اس موقع پر کسی بھی ناخوش گوار صورتحال سے نمٹنے کے لیے پولیس کی بھاری نفری بکتر بند گاڑیوں کے ساتھ تعینات رہی۔ پولیس نے آپریشن کرتے ہوئے متعدد طلباء کو حراست میں لے لیا۔
مقبول خبریں
ایڈز پھیلنے کے واقعے میں مجرمانہ غفلت برتی گئی’ مریم نواز
لاہور(این این آئی)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہاہے کہ ایڈز پھیلنے کے واقعے میں مجرمانہ غفلت برتی گئی۔ایک بیان میں انہوں نے کہا...
وزیراعظم نے (ن) لیگ اور پی پی کے درمیان سیاسی اور دیگر امور میں...
اسلام آباد(این این آئی) وزیراعظم شہباز شریف نے (ن) لیگ اور پیپلز پارٹی میں سیاسی اور دیگر امور میں تعاون کے لیے کمیٹی بنادی۔...
بانی پی ٹی آئی اور ان کی اہلیہ ملک کا تماشا بنارہے ہیں، طلال...
اسلام آباد(این این آئی) مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر طلال چوہدری نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی اور ان کی اہلیہ ملک...
پی ٹی آئی کا 24 نومبر کے احتجاج کا فیصلہ برقرار رکھنے پر اتفاق
پشاور(این این آئی)پشاور میں وزیراعلیٰ ہاؤس میں پی ٹی آئی کی مرکزی قیادت کا اجلاس ختم ہو گیا، اجلاس میں 24 نومبر کے احتجاج...
بلوچستان میں دفعہ 144 نافذ، دھرنے اور جلسوں پر پابندی
کوئٹہ (این این آئی)حکومت بلوچستان نے صوبے میں دفعہ 144 نافذ کردی۔ بلوچستان میں دھرنے، ریلی اور جلسوں پر پابندی عائد کردی گئی۔محکمہ...