راولپنڈی (این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہاہے کہ اعلیٰ سطحی اجلاس ملکی سیاست کا رخ بد ل دے گا ،اپوزیشن بھی حکومت کے ساتھ مل کر ایک نئی راہ پر چلنے والی ہے، اپوزیشن ذہنی طورپر قبول کر چکی ہے اگلے دو سال بھی حکومت کو دے دیئے جائیں ، بلاول بھٹو زر داری ابھی بچے ہیں ، باتوں کو کیا سنجیدہ لینا ،پاکستان میں برطانیہ، امریکا سمیت ترقی یافتہ ممالک کے الیکٹرانک میڈیا کے مقابلے میں سے کہیں زیادہ آزاد اور مضبوط ہے،اپوزیشن نے میڈیا میڈیا کھیلا اور کشمیر میں جا کر خوب تقاریر کیں ، جب میں نے کہا مسلم لیگ (ن) سے (ش) نکلے گئی تو میڈیا میرا مذاق اڑاتا تھا، اب مریم اور شہباز شریف میں بہت خلا اور سیاسی طریقہ بھی مختلف ہے،ایسا نہیں ہوسکتا چین سے تعلقات کو خطرے میں ڈال کر کسی دوسرے ملک سے سفارتی تعلقات بحال کیے جائیں،دعا گو ہوں کہ کابل میں حکومت اور اپوزیشن متحد ہوجائے اور خانہ جنگی کی صورتحال پیدا نہ ہو،بھارت کووڈ 19 سے متعلق اپنی ناکامیوں کو چھپانے کیلئے اوچھے ہتھکنڈے استعمال کررہا ہے، پاکستان امن کیساتھ رہنا چاہتا ہے جس کیلئے کشمیر کا حل ضروری ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید احمد نے کہاکہ 20 سے 25 تاریخ تک کشمیر الیکشن کمپین کا حصہ بنونگا۔ انہوںنے کہاکہ بھارت پانچ اگست کی اپوزیشن پر واپس آئے ۔انہوںنے کہاکہ عمران خان نے 70 سال میں واضح پالیسی دی ۔ انہوںنے کہاکہ ہم اپنے اڈے کسی کے استعمال میں نہیں دینگے ۔ انہوںنے کہاکہ وزیراعظم میر پور، مظفرآباد، راولا کوٹ جارہے ہیں،میں بھی وزیر اعظم کے ساتھ کشمیر جارہا ہوں ۔
مقبول خبریں
عافیہ صدیقی نے امریکی عدالت میں درخواست دائر کردی
واشنگٹن (این این آئی)عافیہ صدیقی نے اپنے وکلاء کے ذریعہ ٹیکساس میں موجود امریکی وفاقی عدالت میں درخواست دائر کردی۔ درخواست میں جیل عملے...
بشریٰ بی بی کے ویڈیو بیان کا فارنزک کرایا جاسکتا ہے، رانا ثناء اللہ
اسلام آباد(این این آئی)پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما اور وزیراعظم کے مشیر رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ بشریٰ بی بی...
جرات ہے تو بشریٰ بی بی خود بیان کا مطلب بیان کریں یا معذرت...
اسلام آباد(این این آئی)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہاہے کہ بشریٰ بی بی کے بیان کے بعد پی ٹی آئی رہنماؤں کے متضاد بیانات...
پی ٹی آئی کا مذاکرات کا اعتراف احتجاج کو بے جان کر رہا ہے’...
لاہور(این این آئی)جماعتِ اسلامی پاکستان کے نائب امیر لیاقت بلوچ نے کہاہے کہ مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی میں اختلاف نہیں طے...
اسلام آباد کے تمام داخلی راستے بند کردئیے گئے
اسلام آباد(این این آئی)وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی انتظامیہ نے شہر کے تمام داخلی راستے بند کردئیے گئے۔ذرائع کے مطابق اسلام آباد کے تمام...