سرینگر(این این آئی)بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموںوکشمیرمیں نریندر مودی کی فسطائی بھارتی حکومت کے مذموم منصوبے کو آگے بڑھانے کیلئے بھارتی انتخابی حلقہ بندی کمیشن کی تین رکنی ٹیم چیف الیکشن کمشنر سشیل چندرا کی سربراہی میں چھ سے نو جولائی تک مقبوضہ علاقے کا چار روزہ دورہ کرے گی۔ کشمیر میڈیاسروس کے مطابق حلقہ بندی کمیشن کی خاتون سربراہ ریٹائرڈ جسٹس رنجنا ڈیسائی کمیشن کے دیگر دو ارکان اور چیف الیکشن کمیشن سشیل چندرا کے ہمراہ سرینگر اور جموںسمیت کئی علاقوں کا دورہ کر کے سیاسی جماعتوں کے رہنمائوں ،مقبوضہ علاقے کے اعلیٰ افسران اور ضلعی ترقیاتی کونسل کے اراکین کے ساتھ ملاقاتیںکریں گی۔تجزیہ نگاروں اور ماہرین کا کہنا ہے کہ مقبوضہ علاقے میں حلقہ بندیوں کا عمل دراصل مودی حکومت کی طرف سے 5اگست2019کو مقبوضہ علاقے کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کے غیر قانونی اور یکطرفہ عمل کا نتیجہ ہے۔ تجزیہ نگاروںکا کہنا ہے کہ انتخابی حلقہ بندیوں کے اس مذموم عمل میں مقبوضہ علاقے کی بھارت نواز سیاسی جماعتوں یا کسی بھی کشمیری تنظیم کی شرکت 5اگست 2019کے مودی حکومت کے ناروا اقدامات کو جواز بخشنے کے متراد ف ہو گا۔ انہوںنے کہامقبوضہ علاقے میں حلقہ بندیوں کے عمل کے خلاف آوازیں اٹھنا شروع ہو گئیں ہیں۔ ماہرین کا ماننا ہے کہ مقبوضہ علاقے کی سیاسی جماعتوں کو یہ با ت سمجھ لینا چاہیے کہ اگر وہ انتخابی حد بندی کے اس بھارتی عمل میں حصہ لیتی ہیں تو اس سے مودی حکومت کے مذموم منصوبوں کی تقویب حاصل ہو گی ۔
مقبول خبریں
26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے،اسد قیصر
صوابی(این این آئی)سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہاہے کہ 26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے۔صوابی میں کارکنوں سے...
بشریٰ بی بی کیخلاف ملتان، لیہ، گوجرانوالہ میں مقدمہ درج
اسلام آباد(این این آئی)بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف مختلف شہروں میں مقدمے درج کر لیے گئے۔پولیس کے مطابق...
24نومبر کا احتجاج رکوانے کیلئے محسن نقوی کا چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر...
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کی روشنی میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سے...
ٹرمپ کا 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کیلیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے...
واشنگٹن(این این آئی )امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق ٹرمپ 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کے لیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے کا...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج: کاروباری ہفتے میں بلند ترین سطح 99 ہزار 623 رہی
کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے کاروباری ہفتے کے اختتام پر اپ ڈیٹس سامنے آ گئیں۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے میں مثبت...