صدرشی جن پنگ کی چینی فوج کو جنگ کے لیے تیاری رہنے کی ہدایت

0
220

بیجنگ(این این آئی )چینی صدر نے فوج کو پوری توجہ اور توانائی کے ساتھ جنگ کے لیے تیار رہنے کی ہدایت کردی ہے۔چین کے سرکاری خبر رساں ادارے کے مطابق ہانگ کانگ کی سرحد سے ملحقہ صوبے گوان دونگ میں پیپلز لبریشن آرمی کی میرین کور کا معائنہ کرنے کے موقعے پر صدر شی جن پنگ نے کہا کہ چاق چوپند رہتے ہوئے، پورے خلوص اور وفاداری کے ساتھ جنگ کے لیے تیار رہیں۔صدر شی جن پنگ کے گوان دونگ صوبے کے دورے کا اصل مقصد 1980میں قائم ہونے والے شینژن اقتصادی زون کی چالیسویں سالگرہ میں شرکت تھا