روس نے ترکی کوجنگجوکاراباخ منتقل کرنے پراپنی تشویش سےآگاہ کردیا

0
247

ماسکو (این این آئی) روسی صدر ولادی میر پوتین نے اپنے ترک ہم منصب رجب طیب ایردوآن سے آرمینیا اور آذربائیجان کے مابین ناگورنو،کاراباخ تنازع میں مشرق وسطی کے جنگجوئوں کی شرکت کے بارے میں اپنے خدشات کا اظہار کیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق میڈیارپورٹس کے مطابق روسی ایوان صدر کریملن سے جاری ایک بیان میں کہاگیاکہ روسی صدر پوتین نے اس بات پر زور دیا کہ انہیں امید ہے کہ ناگورنو،کاراباخ تنازع کو پرامن طریقے سے حل کرنے میں ترکی تعمیری انداز میں کردار ادا کرے گا۔