آرمی چیف سے اقوام متحدہ کے مستقل نمائندے کی ملاقات

0
354

راولپنڈی (این این آئی)آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے مستقل نمائندے منیر اکرم نے ملاقات کی جس میں تنازعہ کشمیر سمیت علاقائی سلامتی کی مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔آئی ایس پی آر کے مطابق اقوام متحدہ میں مستقل نمائندہ پاکستان کے سفیر منیر اکرم نے جی ایچ کیو میں چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور ، افغانستان مصالحتی عمل اور تنازعہ کشمیر سمیت علاقائی سلامتی کی مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ سی او اے ایس نے پاکستان کی خدمت میں مشن کے کردار اور کوششوں کو سراہا۔