وزیراعظم کی دعوت کا معاملہ ،اپوزیشن ملکر معاملات طے کریگی،شہبازشریف

0
228

اسلام آباد (این این آئی) قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے کہاہے کہ وزیر اعظم کی مذاکرات کی دعوت کے معاملے پر اپوزیشن ملکر معاملات طے کریگی ۔ جمعرات کو صحافی نے شہباز شریف سے سوال کیاکہ قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں آپ کیا ان پٹ دیں گے؟ جس پر شہباز شریف نے کہاکہ بریفنگ کے بعد ہی دیکھیں گے۔ صحافی نے سوال کیاکہ بلاول بھٹو نے آپ پر بجٹ اجلاس میں شریک نہ ہونے پر تنقید کی تھی؟ شہباز شریف نے جواب دیا کہ میں لاہور میں تھا میرے علم میں نہیں ہے۔ صحافی نے سوال کیاکہ وزیر اعظم نے کہا ہے کہ معاملات کو بیٹھ کر طے کرنا ہوگا؟ ۔ شہبازشریف نے جواب دیاکہ اپوزیشن ملکر معاملات طے کرے گی