ریاض (این این آئی)سعودی عرب کی وزارت صحت نے تصدیق کی ہے کہ کرونا وائرس کی ایک تبدیل شدہ شکل 12سے 18سال کی عمر والے افراد کے لیے زیادہ خطرناک ہوسکتی ہے۔ وزارت صحت نے مشورہ دیا ہے کہ شہری تبدیل شدہ وائرس سے بچنے کے لیے ویکسین لگوائیں کیونکہ مطالعے سے ثابت ہوا ہے کہ ویکسین محفوظ ہے اور اس عمر کے گروپ کے لیے کارآمد ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق وزارت نے ٹویٹرپر اپنے آفیشل اکائونٹ پر ایک ٹویٹ میں انکشاف کیا مملکت میں ہونے والے سروے کے نتائج سے معلوم ہوا کہ 12 سے 18 سال عمر کے افراد جو وائرس میں مبتلا تھے میں سے 99 فی صد مریضوں کو ویکسین نہیں ملی تھی۔ سعودی عرب میں ویکسینشن کا عمل شروع ہونے کے بعد 28 دسمبر 2020 سے 7 جون 2021 تک عمر کے اس طبقے کے افراد کو ویکسین نہیں لگائی گئی مگر اب بڑے پیمانے پر ویکسین دی جا رہی ہے۔وزارت نے پچھلے چوبیس گھنٹوں کے دوران مملکت میں کرونا واقعات کے ایسے کیسز کا اعلان کیا جو وبا کی ایک تبدیل شدہ شکل سے متاثر ہیں۔ چوبیس گھنٹوں کے دوران 1534 نئے مریضوں کی شناخت کی گئی جب کہ 1487 صحت یاب ہوگئے۔مملکت میں کرونا کے فعال کیسز کی تعداد 12174 ہے۔
مقبول خبریں
محسن نقوی کی یو اے ای کے نائب وزیراعظم و وزیر داخلہ سے ملاقات
اسلام آباد(این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ یو اے ای کے ساتھ برادرانہ تعلقات ہر پاکستانی کیلئے اثاثہ ہے،...
بھارت دنیا میں تنہائی کا شکار،ہم نے پلواما کی طرح بھارت کا بیانیہ کامیاب...
کوالالمپور(این این آئی)نائب وزیراعظم اسحق ڈار نے کہا ہے کہ بھارت اب دنیا میں تنہائی کا شکار ہے، پہلگام واقعے کے بعد ہم نے...
وزیراعظم کی بلوچستان میں بس کے مسافروں کے اغواء اور قتل کی مذمت
اسلام آباد(این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے بلوچستان میں بس کے مسافروں کے اغواء اور قتل کی مذمت کی ہے۔
اپنے مذمتی بیان میں وزیراعظم...
دل کی تکلیف ، ڈاکٹرز کا شبلی فراز کی اوپن ہارٹ سرجری کرنے پرغور
پشاور(این این آئی) ڈاکٹرز نے دل کے عارضے میں مبتلا پی ٹی آئی رہنما شبلی فراز کی اوپن ہارٹ سرجری پر غور شروع...
ضلع کرم،گاڑی کھائی میں گرنے سے 7 افراد جاں بحق
پشاور(این این آئی) ضلع کرم میں گاڑی کھائی میں گرنے سے 7 افراد جاں بحق ہوگئے۔ نجی ٹی وی کے مطابق حادثہ ضلع...