تہران (این این آئی)ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے غلام حسین محسنی اعجئی کو عدلیہ کا نیا سربراہ مقرر کردیاہے۔ان کے پیش رو ابراہیم رئیسی جون میں منعقدہ صدارتی انتخابات میں ملک کے صدر منتخب ہوگئے تھے۔وہ اگست میں صدارتی منصب سنبھالیں گے۔ایران کے سرکاری میڈیا سے نشر کردہ بیان کے مطابق آیت اللہ خامنہ ای نے غلام حسین محسنی پر زوردیا کہ وہ عدلیہ کے سربراہ کی حیثیت سے انصاف کو عام کریں اور بدعنوانی کے انسداد میں کردارادا کریں۔64 سالہ غلام حسین ایک سخت گیر عالم سمجھے جاتے ہیں۔وہ اس وقت عدلیہ کے نائب سربراہ کی حیثیت سے خدمات انجام دے رہے ہیں اور ماضی میں ایران کے پراسیکیوٹر جنرل بھی رہ چکے ہیں۔اس سے قبل وہ ایران کے وزیربرائے سراغرسانی تھے۔ایرانی قانون کے تحت رہبرِاعلی خامنہ ای کو عدلیہ کے سربراہوں اور فوجی کمانڈروں کے علاوہ اعلی سرکاری عہدوں پر تقرر کا اختیار حاصل ہے۔ریاست کے اہم امور بالخصوص خارجہ پالیسی میں بھی فیصلوں کا انھیں حتمی اختیار حاصل ہے۔
مقبول خبریں
محسن نقوی کی یو اے ای کے نائب وزیراعظم و وزیر داخلہ سے ملاقات
اسلام آباد(این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ یو اے ای کے ساتھ برادرانہ تعلقات ہر پاکستانی کیلئے اثاثہ ہے،...
بھارت دنیا میں تنہائی کا شکار،ہم نے پلواما کی طرح بھارت کا بیانیہ کامیاب...
کوالالمپور(این این آئی)نائب وزیراعظم اسحق ڈار نے کہا ہے کہ بھارت اب دنیا میں تنہائی کا شکار ہے، پہلگام واقعے کے بعد ہم نے...
وزیراعظم کی بلوچستان میں بس کے مسافروں کے اغواء اور قتل کی مذمت
اسلام آباد(این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے بلوچستان میں بس کے مسافروں کے اغواء اور قتل کی مذمت کی ہے۔
اپنے مذمتی بیان میں وزیراعظم...
دل کی تکلیف ، ڈاکٹرز کا شبلی فراز کی اوپن ہارٹ سرجری کرنے پرغور
پشاور(این این آئی) ڈاکٹرز نے دل کے عارضے میں مبتلا پی ٹی آئی رہنما شبلی فراز کی اوپن ہارٹ سرجری پر غور شروع...
ضلع کرم،گاڑی کھائی میں گرنے سے 7 افراد جاں بحق
پشاور(این این آئی) ضلع کرم میں گاڑی کھائی میں گرنے سے 7 افراد جاں بحق ہوگئے۔ نجی ٹی وی کے مطابق حادثہ ضلع...