پاکستان کا ایکسپورٹر پاکستان کے معاشی استحکام کا اہم ستون ہو گا،فواد چوہدری

0
266

اسلام آباد (این این آئی) وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات فواد چوہدری نے کہاہے کہ اٹھارہ فیصد اضافے کے ساتھ پاکستان کی تاریخ کی سب سے زیادہ ایکسپورٹ کا ھدف اس سال 2020ـ21 میں حاصل ہو گیا ہے ۔ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں وزیراطلاعات نے کہاکہ الحمدللہ اٹھارہ فیصد اضافے کے ساتھ پاکستان کی تاریخ کی سب سے زیادہ ایکسپورٹ کا ھدف اس سال 2020ـ21 میں حاصل ہو گیا ہے ،اگر سروس سیکٹر کو شامل کریں تو یہ اکتیس ارب ڈالر سے زیادہ کی ایکسپورٹ ہیں ، انشاللہ آئندہ سالوں میں پاکستان کا ایکسپورٹر پاکستان کے معاشی استحکام کا اہم ستون ہو گا