اسلام آباد (این این آئی)سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ قومی سلامتی کے اجلاس میں اختلاف کسی چیز پر نہیں ،مزید اجلاس کرنے پڑیں گے۔قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو میں شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ تین بڑے ایشوز تھے جن میں سے صرف ایک پر بحث ہوسکی ،دیگر دو ایشوز پر بات کرنے کے لیے مزید اجلاس کرنا پڑیں گے۔انہوںنے کہاکہ اختلاف کسی چیز پر نہیں، کمیٹی شرکا کو حقائق پر مبنی بریفنگ دی گئی اور اجلاس میں ہر پارٹی کے لوگوں نے اپنی رائے کا اظہار کیا، وزیر اعظم کی اجلاس میں عدم شرکت کے حوالے سے بات کی تھی، اب وزیر اعظم آئیں یا نہ آئیں ان کی مرضی ہے۔سابق وزیراعظم نے بتایا کہ بھارت، کشمیر اورداخلی سلامتی کے ایشوز پر بات ہونا باقی ہے۔
مقبول خبریں
وزیراعظم کا مالی سال کے پہلے دن پاکستان اسٹاک ایکسچینج 100 انڈیکس کے 127000...
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے نئے مالی سال کے پہلے دن پاکستان اسٹاک ایکسچینج 100 انڈیکس کے پہلی بار...
عوام پر بھاری ٹیکسوں کے بوجھ کے باوجود ٹیکس ہدف حاصل نہ ہوا
اسلام آباد(این این آئی)عوام پر اضافی ٹیکسوں کا بوجھ ڈالنے کے باوجود حکومت 129 کھرب روپے سے زائد ٹیکس ہدف حاصل کرنے میں ناکام...
نئے مالی سال کا آغاز ،بجٹ 26ـ2025 پر بھی عملدرآمد شروع ہو گیا
اسلام آباد(این این آئی) ملک میں نئے مالی سال کا آغاز ہو گیا جس کے ساتھ ہی بجٹ 26ـ2025 پر بھی عملدرآمد شروع ہو...
محسن نقوی اورطلال چودھری کا 14 سال سے زیر التوا ماڈل جیل کا دورہ
اسلام آباد(این این آئی)وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چودھری نے اسلام آباد میں 14 برس سے زیر التوا ماڈل...
مودی کی سیاست کے دن گنے جا چکے ہیں’خواجہ آصف
اسلام آباد(این این آئی)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ جنگ میں ہزیمت کے بعد مودی کی سیاست کے دن گنے جا چکے...