لاہور( این این آئی)مسلم لیگ (ن) پنجاب کے صدر رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ ملک بغیر پالیسیوں کے چل رہا ہے، حکومت کی پالیسی صرف حزب اختلاف کو گرفتار کرنا ہے،گوجرانوالہ میں ہمارا جلسہ کامیاب ہو گا ،عوام حکومت کے خلاف جلسے میں شرکت کریں،حکومت نے ڈھائی سال میں کوئی ایسا کام نہیں کیا جس پر داد دی جا سکے۔انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت میںپیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت کی صرف ایک ہی پالیسی ہے اور وہ ہے قومی احتساب بیورو کو حزب اختلاف کے خلاف استعمال کرنا، نیب پوری حزب اختلاف کو جیل میں ڈالنے کی کوشش میں ہے ۔انہوں نے کہا کہ جب سے جلسے کی بات ہوئی حکومت کانپنے لگی ہے،گرفتاریوں سے تحریکیں ختم نہیں ہوتیں بلکہ زور پکڑتی ہیں ،عوام موجودہ حکومت سے مایوس ہو چکے ہیںاور ہر شخص اس سے تنگ ہے
مقبول خبریں
گوادر بندرگاہ جلد از جلد فعال کرنے کیلئے جامع منصوبہ تیار کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد(این این آئی) وفاقی حکومت نے گوادر بندرگاہ کو جلد از جلد فعال کرنے کیلئے جامع منصوبہ تیار کرنے کا فیصلہ کیاہے۔وزارت خارجہ...
بلوچستان میں دہشت گردی آپریشن سندور کا تسلسل ہے‘ طلال چودھری
اسلام آباد(این این آئی) وزیر مملکت داخلہ طلال چودھری نے کہا ہے کہ بلوچستان میں دہشت گردی آپریشن سندور کا تسلسل ہے۔وزیر مملکت...
ایف آئی اے کا منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے حوالے سے اہم اقدام
اسلام آباد(این این آئی)وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے)کے ڈائریکٹر جنرل رفعت مختار نے منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے حوالے سے تاریخی اقدام کرتے...
ڈی جی آئی ایس پی آر کا مظفرآباد کا دورہ، کشمیری عوام کا پاک...
مظفرآباد(این این آئی)ڈائریکٹر جنرل انٹرسروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد کا اہم...
وزیر داخلہ کا دورہ بحرین،انسداد دہشتگردی و انسانی اسمگلنگ پر مشترکہ لائحہ عمل پر...
منامہ (این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ کے دورہ بحرین کے دوران دونوں ملکوں میں انسداد دہشت گردی و انسانی اسمگلنگ پر مشترکہ لائحہ عمل...