سعودی عرب میں عیدالاضحی 20جولائی بروزمنگل کو ہوگی،ماہرفلکیات

0
274

ریاض (این این آئی)سعودی ماہرین فلکیات نے کہاہے کہ اس سال ذیقعدہ کا مہینہ 30 دن کا ہوگا، جس کے باعث یکم ذی الحج اتوار 11 جولائی کو ہوگی۔میڈیارپورٹس ککے مطابق سابق استاد و ماہر فلکیات قسیم یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر عبد اللہ المسند نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ حج کا رکن اعظم وقوف عرفات پیر 19 جولائی کو ہوگا۔ماہر فلکیات کا کہنا تھا کہ سعودی عرب میں عیدالاضحی 20 جولائی منگل کو ہوگی۔سعودی میڈیا کا کہناتھا کہ حتمی تاریخ کا اعلان سعودی اعلی عدالتی کونسل کی کمیٹی کرے گی۔