اسلام آباد(این این آئی) سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہاہے کہ جتنا نقصان نیب نے پہنچایا کسی اور ادارے نے نہیں پہنچایا ،نیب مجرموں کو چھپانے اور کرپشن بچانے کیلئے استعمال ہو رہا ہے۔احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے کہاکہ وہ پھر کہتے ہیں ان عدالتوں میں کیمرے لگائیں اور عوام کو دکھائیں، جو گواہ آتا ہے وہ کہتا ہے نہ حکومت کو نقصان ہوا نہ عوام کا پیسہ لگا۔ انہوںنے کہاکہ کیس یہ ہے کہ ایل این جی ٹرمنل نہیں لگنا چاہیے تھا، یہاں کابینہ کا اجلاس ہوتا ہے کہ چھ دن ایل این جی بند ہونے پر کیا نقصانات ہوئے۔شاہد خاقان عباسی نے کہاکہ چیئرمین نیب یہ تو پتہ کر لیں کہ ایل این جی کی ضرورت تھی یا نہیں تھی۔ انہوںنے کہاکہ پٹرولیم کے سیکرٹری کہہ رہے ہیں کہ نیب کاموں میں مداخلت کر رہا ہے، جتنا نقصان نیب نے پہنچایا، کسی اور ادارے نے نہیں پہنچایا، آج نیب مجرموں کو چھپانے اور کرپشن بچانے کیلئے استعمال ہو رہا ہے۔ انہوںنے کہاکہ پہلے بل کے اندر پونے تین روپے بجلی بڑھ گئی ہے، یہ تماشے لگیں گے، مہنگائی اور بڑھے گی
مقبول خبریں
26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے،اسد قیصر
صوابی(این این آئی)سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہاہے کہ 26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے۔صوابی میں کارکنوں سے...
بشریٰ بی بی کیخلاف ملتان، لیہ، گوجرانوالہ میں مقدمہ درج
اسلام آباد(این این آئی)بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف مختلف شہروں میں مقدمے درج کر لیے گئے۔پولیس کے مطابق...
24نومبر کا احتجاج رکوانے کیلئے محسن نقوی کا چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر...
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کی روشنی میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سے...
ٹرمپ کا 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کیلیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے...
واشنگٹن(این این آئی )امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق ٹرمپ 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کے لیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے کا...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج: کاروباری ہفتے میں بلند ترین سطح 99 ہزار 623 رہی
کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے کاروباری ہفتے کے اختتام پر اپ ڈیٹس سامنے آ گئیں۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے میں مثبت...