اسلام آباد (این این آئی) وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر نے کہاہے کہ نارتھ فری زون گوادر کے پہلے زون سے 35گنا زیادہ بڑا انڈسٹرئیل زون ہے، چینی سرمایہ کاری ایک ارب ڈالر سے زائد کی سرمایہ کاری کرینگے ،بلوچستان میں اس پیمانے پر ترقیاتی کام پاکستان کی تاریخ میں پہلے نہیں ہو۔وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر نے جنوبی بلوچستان پیکیج کے حوالے سے بریفنگ دیتے ہوئے کہاکہ نارتھ فری زون گوادر کے پہلے زون سے 35گنا زیادہ بڑا انڈسٹرئیل زون ہے۔ انہوںنے کہاکہ چینی سرمایہ کاروں نے اس زون میں بھرپور سرمایہ کاری کرنے کے عزم کا اظہار کیا ہے،چینی سرمایہ کار وں نے ایک ارب ڈالر سے زائد کی سرمایہ کاری کا بتایا۔ انہوںنے کہاکہ وزیر اعظم نے نومبر نے اس علاقے کے لئے تاریخی پیکیج کا اعلان کیا،وزیرِ اعظم نے دورہ گوادر کے دوران بلوچستان پیکیج کی پیش رفت کا جائزہ لیا۔ انہوںنے کہاکہ چھ سو ارب روپے سے زائد کے جنوبی بلوچستان پیکیج سے 53منصوبے اس سال کے ترقیاتی پروگرام میں شامل کیے گئے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ نوجوانوں کو انٹرنیٹ کی جدید سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں، وفاقی پی ایس ڈی پی میں بلوچستان کے لئے کل 1200ارب کے منصوبے ہیں۔اسد عمر نے کہاکہ بلوچستان میں اس پیمانے پر ترقیاتی کام پاکستان کی تاریخ میں پہلے نہیں ہوا۔ اسد عمر نے کہاکہ ترقیاتی کام بلوچستان حکومت کی شراکت سے کیا جا رہا ہے۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ جیسا کام وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں ہورہا ہے ویسا پہلے کبھی نہیں ہوا
مقبول خبریں
نئے مالی سال میں بھی محصولات کی وصولی اور دیگر معاشی اہداف کو حاصل...
اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے سال25ـ2024میں وفاقی ٹیکس محصولات میں گزشتہ 10 سالوں کی نسبت 42 فیصد اضافہ...
غزہ جنگ کے خاتمے پر بنجمن نیتن یاھو سے سختی سے بات ہوگی،ٹرمپ کا...
واشنگٹن (این این آئی )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ وہ اگلے ہفتے غزہ میں جنگ بندی کے حصول کی امید...
ٹرمپ کا امریکی نشریاتی ادارے پر مقدمہ کرنے کا عندیہ
واشنگٹن (این این آئی) امریکہ کے ایک بڑے نشریاتی ادارے کو ہوم لینڈ سکیورٹی قوانین اور مفاد کے خلاف ایپ بنا کر صارفین کو...
مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا
کراچی (این این آئی)اداکارہ و ماڈل مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا۔سوشل میڈیا پر خبریں سامنے...
جیو فلم دیمک کا عالمی اعزاز، شنگھائی فلم فیسٹیول میں شامل کرلی گئی
بیجنگ (این این آئی)پاکستانی سینما کی مشہور و معروف ہارر فلم دیمککو ایک بڑے اعزاز سے نوازا گیا ہے اور فلم کو شنگھائی تعاون...