الیکشن کمیشن کی فریال تالپور کو نا اہلی کی درخواست پر جواب جمع کرانے کی ہدایت

0
240

اسلام آبا د(این این آئی)الیکشن کمیشن نے رکن سندھ اسمبلی فریال تالپور کے خلاف نااہلی کی درخواست پر سماعت پندرہ جولائی تک ملتوی کرتے ہوئے فریال تالپور کو نا اہلی کی درخواست پر جواب جمع کرانے کی ہدایت کی ہے ۔ منگل کو الیکشن کمیشن ممبر ارشاد قیصر کی سربراہی میں تین رکنی کمیشن نے کیس کی سماعت کی ۔ ممبر ارشاد قیصر نے کہاکہ سندھ ہائیکورٹ نے فریال تالپور کے خلاف درخواست پر فیصلہ سنا دیا ہے۔ وکیل فریال تالپور نے کہاکہ فیصلے کے خلاف انٹرا کورٹ اپیل اسلام آباد ہائیکورٹ میں جمع کرائی ہے۔ ممبر بلوچستان نے کہاکہ کیا اسلام آباد ہائیکورٹ نے کیس پر سٹے دیا ہے؟۔وکیل فریال تالپور شہزاد راجپوت نے کہاکہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے کوئی سٹے نہیں دیا۔ ارشاد قیصر نے کہاکہ ایسی صورت میں ہم کیس پر کاروائی جاری رکھیں گے۔الیکشن کمیشن نے فریال تالپور کو نا اہلی کی درخواست پر جواب جمع کرانے کی ہدایت کی ۔ ارشاد قیصر نے کہاکہ جواب کے بعد دلائل جلد از جلد مکمل کر لے فیصلہ سنا دیں گے،کسی رکن اسمبلی کی نا اہلی کی درخواست پر مقررہ وقت لے اندر فیصلہ کرنا ہوتا ہے۔ وکیل نے کہاکہ فاروق نائیک چاہتے ہیں کیس کی سماعت عید کے بعد مقرر کی جائے۔ ارشاد قیصر نے کہاکہ رکن اسمبلی کی نا اہلی کی درخواست کی روزانہ کی بنیاد پر سماعت کی جانی چاہیے۔رکن سندھ اسمبلی فریال تالپور کی نا اہلی کی درخواست پر سماعت 15 جولائی تک ملتوی کر دی گئی