کراچی (این این آئی)سندھ حکومت کے ترجمان مشیر قانون ، ماحولیات و ساحلی ترقی بیرسٹر مرتضی وہاب نے سی این جی کی قیمت میں اضافے پر رد عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ سی این جی کی قیمت میں 17 روپے کلو گرام کا اضافہ ظلم ہے سی این جی کا استعمال غریب اور متوسط طبقہ زیادہ کرتا ہے کراچی میں ٹرانسپورٹ کے نظام میں سی این جی بطور ایندھن زیادہ استعمال ہوتی ہے۔ مرتضی وہاب کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت مہنگا نہ کرنے کا اعلان کرکے اچانک نرخ بڑھا دیتی ہے اشیائے خوردونوش کی قیمتیں آسمان سے باتیں کر رہی ہیں اور اب یہ ظلم بھی کردیا ہے نااہل سلیکٹیڈ نے عوام کا جینا دوبھر کردیا ہے۔ مرتضی وہاب نے کہا کہ ملک میں صرف مہنگائی کا سونامی جوش مار رہا ہے۔سی این جی کی قیمت میں اضافہ سے عوام براہ راست متاثر ہوں گے۔
مقبول خبریں
عمران خان نے اسٹیبلشمنٹ سے بات کا کسی کو کوئی ٹاسک نہیں دیا’ شیخ...
اسلام آباد(این این آئی)پی ٹی آئی کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ملا جلا رجحان، 38 پوائنٹس کا اضافہ
کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں عید کی چھٹیوں کے بعد جمعرات کوتعطیلات کے بعد پہلے کاروباری دن ملا جلا رجحان دکھائی دے...
حماد اظہر نے پی ٹی آئی میں تمام عہدوں سے استعفیٰ دے دیا
لاہور(این این آئی)پاکستان تحریک انصاف پنجاب کے سیکریٹری جنرل اور قائم مقام صدر حماد اظہر نے پارٹی عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔ حماد...
آئی ایم ایف ٹیم بجٹ کی تیاری کیلئے آج سے پاکستان کا دورہ کریگی
اسلام آباد(این این آئی) آئی ایم ایف کی ٹیم آئندہ مالی سال کے بجٹ کی تیاری کے سلسلے میں کل 4 اپریل سے پاکستان...
ممتاز صحافی، میڈیا ایڈوائزر اور سوشل ورکر سید مدثر خوشنود کی صحافتی اور سماجی...
دبئی(این این آئی) متحدہ عرب امارات کے معروف تجارتی ادارے این ایف ایل گروپ کی جانب سے ممتاز صحافی، میڈیا ایڈوائزر اور سوشل ورکر...