دوشنبے /ماسکو /کابل (این این آئی)افغانستان کے شمالی صوبے بدخشاں میں طالبان کی تیزی سے پیش قدمی جاری ہے جس کی وجہ سے تاجکستان کے صدر نے بدخشاں سے متصل تاجک سرحد کی حفاظت کے لیے 20 ہزار فوجی بھیجنے کا حکم دے دیا۔غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق تاجک صدر نے خطے کی حالیہ صورتِ حال پر بین الاقوامی برادری سے تبادلہ خیال کا مطالبہ کیا ۔تاجکستان نے افغانستان سے آنے والے ممکنہ پناہ گزینوں کے لیے کیمپ قائم کرنے پر غور شروع کر دیا۔تاجک صدرنے اس معاملے پر پڑوسی ممالک ازبکستان اور قازقستان سے سیکیورٹی کونسل کی میٹنگ بلانے کا مطالبہ کر دیا۔دوسری جانب افغان شہر مزا رشریف میں سیکیورٹی خدشات کے پیشِ نظر روسی قونصلیٹ نے آپریشن معطل کر دیا۔روس کی جانب سے تاجکستان کو سرحد پر صورتِ حال مستحکم کرنے میں تعاون کی یقین دہانی کرائی گئی
مقبول خبریں
“سانحہ سوات” انجینئر امیر مقام کی رضاکار محمد ہلال سے ملاقات ،خراج تحسین ،پھولوں...
سوات (این این آئی)وفاقی وزیر و پاکستان مسلم لیگ(ن)خیبرپختونخوا کے صدر انجینئر امیر مقام نے حالیہ "سانحہ سوات" کے دوران اپنی بہادری اور انسانی...
5 جولائی پاکستان کی سیاسی تاریخ کا المناک باب ہے،فیصل کریم کنڈی
پشاور (این این آئی)گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے 5 جولائی 1977 کے سیاہ دن کے حوالے سے اپنے بیان میں کہا ہے...
افواج پاکستان کا بھی شہید کرنل شیر خان کو خراج عقیدت
راولپنڈی (این این آئی)مسلح افواج نے کارگل جنگ کے ہیروکیپٹن کرنل شیر خان شہید نشانِ حیدر کو ان کے 26ویں یومِ شہادت پر شاندار...
کرنل شیر خان کی بہادری یاد رکھی جائے گی، وزیراعظم
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کیپٹن کرنل شیرخان شہید نے وطن سے وفاداری، فرض شناسی اور وطن کے...
صدر مملکت کا کیپٹن کرنل شیر خان شہید (نشانِ حیدر) کو خراج عقیدت
اسلام آباد (این این آئی)صدر مملکت آصف علی زرداری نے کیپٹن کرنل شیر خان شہید (نشانِ حیدر) کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاہے...