لاہور( این این آئی )پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے دلیپ کمار کی وفات پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پشاور کا یوسف خان بالی ووڈ میں دلیپ کمار بن کر فن کے آسمان پر برسوں چھایا رہا اور لیجنڈ کی صورت دنیا سے رخصت ہوا۔ اپنے تعزیتی بیان میں انہوں نے کہا کہ یوسف خان کا فنی سفر فلمی دنیا کا یادگار ترین دور ہے جس میں انہوں نے ناقابل فراموش کردار نبھائے ،ان کی بعض فلموں کو جتنی شہرت ملی، ویسی پذیرائی کسی اور کو نہ مل سکی ،دلیپ کمار کی رکن پارلیمان کے طور پاکستان اور بھارت کے درمیان اچھے تعلقات کے لئے کوششیں ان کی امن پسندی اور محبت کرنے والی فطرت کا مظہر تھیں ،دعا ہے کہ اللہ تعالی مرحوم کو اپنے جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے اور اہل خانہ کو صبر جمیل دے۔
مقبول خبریں
وزیراعظم کا مالی سال کے پہلے دن پاکستان اسٹاک ایکسچینج 100 انڈیکس کے 127000...
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے نئے مالی سال کے پہلے دن پاکستان اسٹاک ایکسچینج 100 انڈیکس کے پہلی بار...
عوام پر بھاری ٹیکسوں کے بوجھ کے باوجود ٹیکس ہدف حاصل نہ ہوا
اسلام آباد(این این آئی)عوام پر اضافی ٹیکسوں کا بوجھ ڈالنے کے باوجود حکومت 129 کھرب روپے سے زائد ٹیکس ہدف حاصل کرنے میں ناکام...
نئے مالی سال کا آغاز ،بجٹ 26ـ2025 پر بھی عملدرآمد شروع ہو گیا
اسلام آباد(این این آئی) ملک میں نئے مالی سال کا آغاز ہو گیا جس کے ساتھ ہی بجٹ 26ـ2025 پر بھی عملدرآمد شروع ہو...
محسن نقوی اورطلال چودھری کا 14 سال سے زیر التوا ماڈل جیل کا دورہ
اسلام آباد(این این آئی)وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چودھری نے اسلام آباد میں 14 برس سے زیر التوا ماڈل...
مودی کی سیاست کے دن گنے جا چکے ہیں’خواجہ آصف
اسلام آباد(این این آئی)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ جنگ میں ہزیمت کے بعد مودی کی سیاست کے دن گنے جا چکے...