لاہور( این این آئی)پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹوزرداری نے دلیپ کمار کے انتقال پر دکھ و افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ دلیپ کمار فنِ اداکاری کا ایک عہد تھا جو تمام ہوا۔ اپنے تعزیتی بیان میں بلاول بھٹو نے کہا کہ دلیپ کمار جیسے عظیم اداکار کے انتقال سے پیدا ہونے والا خلا ناقابلِ پر رہے گا ان کا فن لازوال ہے،سائرہ بانو سے تعزیت اور ان کے لئے صبر جمیل کی دعا کرتا ہوں، دلیپ کمار کے پرستاروں سے بھی تعزیت کرتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان آرٹ کا دلدادہ اور فنکار کا قدردان ہے، دلیپ کمار کے پاکستانی پرستاروں کی تعداد کروڑوں میں ہے،آرٹ اور آرٹسٹ کو سرحدوں میں بانٹنا ممکن نہیں، فن کی وارث پوری انسانی ذات ہوتی ہے،دعاگو ہوں اللہ تعالی مرحوم دلیپ کمار کی مغفرت فرمائے اور اپنے جوار رحمت میں بلند درجات عطا فرمائے۔
مقبول خبریں
وزیراعظم کا صدر آصف زرداری سے ٹیلیفونک رابطہ، خیریت دریافت کی
اسلام آباد(این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے صدر مملکت آصف علی زرداری سے ٹیلی فونک رابطہ کر کے خیریت دریافت کی ہے۔ جاری بیان...
وزیراعظم کا شہید ذوالفقارعلی بھٹو کو خراج عقیدت
اسلام آباد(این این آئی)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے شہید ذوالفقار علی بھٹو کو ان کی 46 ویں برسی پر خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے...
چیئرمین سینیٹ کا ذوالفقار علی بھٹو کی برسی پر خراجِ عقیدت
اسلام آباد(این این آئی)چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے پاکستان کے عظیم عوامی رہنما، بانی جمہوریت اور عوام کے حقوق کے محافظ شہید...
وزیراعظم کی رمضان ریلیف پیکیج ماڈل کو دیگر سرکاری سکیموں میں اپنانے کی ہدایت
اسلام آباد(این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے رمضان ریلیف پیکیج کیلئے استعمال ہونیوالے ادائیگی کے طریقہ کار کو دیگر سرکاری سکیموں میں بھی اختیار...
ٹک ٹاک پر معاہدے کے بہت قریب ہیں، ڈونلڈ ٹرمپ
واشنگٹن (این این آئی )امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ٹک ٹاک پر معاہدے کے بہت قریب ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق امریکی...