اسلام آباد(این این آئی) وفاقی وزیر برائے اطلاعات فواد چوہدری کا نامور اداکار دلیپ کمار کے انتقال پر کہا ہے کہ دلیپ کمار کی وفات فلمی دنیا کے لیے ایک بڑا نقصان ہے۔فواد چوہدری نے اداکار دلیپ کمار کے انتقال پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا کہ دلیپ کمار کی وفات فلمی دنیا کے ایک سنہری عہد کا تمام ہونا ہے، بھارتی فلم نگری میں یوسف خان بن کر جانے والے کو دلیپ کمار کی غیر معمولی شہرت نے بام عروج پر پہنچا دیا۔فواد چوہدری نے کہا کہ وہ ایسی شاندار صلاحیتوں کے حامل فنکار تھے جن سے اداکار سیکھتے تھے، دلیپ کمار نے اپنی فنکارانہ قابلیت سے عوام سے بے پناہ محبت اور داد وصول کی۔انہوں نے کہا کہ جہاں جہاں اردو بولی اور سمجھی جاتی ہے دلیپ کمارکا نام دلوں کی دھڑکن ہے۔فواد چوہدری کا لیجنڈری اداکار کے انتقال پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ دلیپ کمار اپنے فن کی صورت اپنے چاہنے والوں کے دلوں میں زندہ رہیں گے، اللّٰہ تعالیٰ مرحوم کی مغفرت فرمائے اور اہل خانہ کو صبر دے۔
مقبول خبریں
“سانحہ سوات” انجینئر امیر مقام کی رضاکار محمد ہلال سے ملاقات ،خراج تحسین ،پھولوں...
سوات (این این آئی)وفاقی وزیر و پاکستان مسلم لیگ(ن)خیبرپختونخوا کے صدر انجینئر امیر مقام نے حالیہ "سانحہ سوات" کے دوران اپنی بہادری اور انسانی...
5 جولائی پاکستان کی سیاسی تاریخ کا المناک باب ہے،فیصل کریم کنڈی
پشاور (این این آئی)گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے 5 جولائی 1977 کے سیاہ دن کے حوالے سے اپنے بیان میں کہا ہے...
افواج پاکستان کا بھی شہید کرنل شیر خان کو خراج عقیدت
راولپنڈی (این این آئی)مسلح افواج نے کارگل جنگ کے ہیروکیپٹن کرنل شیر خان شہید نشانِ حیدر کو ان کے 26ویں یومِ شہادت پر شاندار...
کرنل شیر خان کی بہادری یاد رکھی جائے گی، وزیراعظم
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کیپٹن کرنل شیرخان شہید نے وطن سے وفاداری، فرض شناسی اور وطن کے...
صدر مملکت کا کیپٹن کرنل شیر خان شہید (نشانِ حیدر) کو خراج عقیدت
اسلام آباد (این این آئی)صدر مملکت آصف علی زرداری نے کیپٹن کرنل شیر خان شہید (نشانِ حیدر) کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاہے...