لاہور( این این آئی)معرکہ کارگل کے ہیرو حوالدار لالک جان کا 22 واں یوم شہادت گزشتہ روز منایا گیا۔شہیدلالک جان کو1999ء میں کارگل کی جنگ کے دوران پرجوش لگن اورجرات کامظاہرہ کرنے پرملک کااعلی ترین اعزازنشان حیدرعطا ء کیاگیاتھا۔جب کارگل کی جنگ چھڑی توحوالدار لالک جان ناردرن لائٹ انفنٹری رجمنٹ میں خدمات انجام دے رہے تھے اوروہ بھارت کے بھاری حملے ناکام بنانے کے لئے اگلے محاذ پر برسرپیکاررہے۔انہوں نے مئی 1999ء میں اگلی پوزیشنوں پرتعیناتی کے لئے رضاکارانہ طورپر اپنی خدمات پیش کیں۔ 7 جولائی کو علاقے میں دشمن کی طرف سے شدیدگولہ باری کے نتیجے میں لالک جان شدید زخمی ہوئے،وہ زخموں کے باوجوداپنی پوزیشن پرڈٹے رہے اوربھارتی حملہ پسپاکیالیکن وہ زخموں کی تاب نہ لاسکے اورشہادت کے عظیم رتبے پرفائزہوئے۔
مقبول خبریں
جب تک سیاست میں نفاق رہے گا ملک ترقی نہیں کرسکتا’ شاہد خاقان عباسی
اسلام آباد(این این آئی) سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ صرف بانی کی رہائی کسی بھی سیاسی جماعت کا مقصد نہیں ہو...
عمران خان زہر کے پیالے چھوڑ گیا ہم نے ملک بچانے کیلئے اپنی سیاست...
ظفروال (این این آئی)وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان زہر کے پیالے چھوڑ کرگئے...
برطانوی ا ئیر لائن نورس ایٹلانٹک یو کے برطانیہ سے پاکستان ڈائریکٹ فلائٹس آپریشن...
مانچسٹر (این این آئی)پاکستانی سول ایوی ایشن اتھارٹی نے برطانوی ا ئیر لائن نورس ایٹلانٹک یو کے (Norse Atlantic)کو برطانیہ سے پاکستان ڈائریکٹ فلائٹس...
یوکے ، 30مارچ کو عید منانے والوں پر روزے کی قضا واجب ہے ،...
مانچسٹر (این این آئی)سنی رویت ہلال بورڈ یو کے نے واضح کیا ہے کہ 30مارچ اتوار کو عید منانے والوں پر روزے کی قضا...
پی ایس ایل 10: لاہور قلندرز کی کٹ کی رونمائی کردی گئی
لاہور(این این آئی)لاہور کے گریٹر اقبال پارک میں 'قلندرزنائٹ' کی تقریب میں پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 10 کیلئے لاہور قلندرز کی کٹ...