واشنگٹن (این این آئی)امریکی فوج نے قطر میں 3 فوجی اڈے بند کر دیئے۔ امریکا نے قطر میں اپنے فوجی اڈوں کو ایران کی وفادار ملیشیائوں کی طرف سے حملوں کا نشانہ بنائے جانے کے خطرے کے پیش نظر فوجی اڈے اور عسکری سازو سامان اردن منتقل کر دیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق امریکی محکمہ دفاع پینٹاگان نے گذشتہ ہفتے ایک بیان جاری کیا تھا جس میں اس بات کی تصدیق کی گئی تھی کہ امریکی فوج نے گذشتہ ماہ مرکزی السیلیہ کیمپ، جنوبی السیلیہ کیمپ اور اور گولہ بارود کے مرکز فالکن کیمپ کو بند کر دیا ہے۔امریکی فوج کے بیان میں مزید کہا گیا کہ فالکن کیمپ مشرق وسطی میں امریکی سامان کی سپلائی کا ایک فرنٹ لائن مرکز تھا جس میں ٹینک، بکتر بند گاڑیاں، آرمڈ کیرئر اور مختلف نوعیت کا سامان رکھنے کے لئے 27 گودام تھے۔امریکی سنٹرل کمان سینٹکام کے ایک بیان میں کہا گیا کہ تینوں اڈوں کی سپلائی اور وہاں موجود سپورٹ مشن کو اردن منتقل کر دیا گیا ہے۔
مقبول خبریں
26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے،اسد قیصر
صوابی(این این آئی)سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہاہے کہ 26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے۔صوابی میں کارکنوں سے...
بشریٰ بی بی کیخلاف ملتان، لیہ، گوجرانوالہ میں مقدمہ درج
اسلام آباد(این این آئی)بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف مختلف شہروں میں مقدمے درج کر لیے گئے۔پولیس کے مطابق...
24نومبر کا احتجاج رکوانے کیلئے محسن نقوی کا چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر...
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کی روشنی میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سے...
ٹرمپ کا 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کیلیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے...
واشنگٹن(این این آئی )امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق ٹرمپ 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کے لیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے کا...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج: کاروباری ہفتے میں بلند ترین سطح 99 ہزار 623 رہی
کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے کاروباری ہفتے کے اختتام پر اپ ڈیٹس سامنے آ گئیں۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے میں مثبت...