تل ابیب (این این آئی)اسرائیلی وزیر اعظم نفتالی بینیٹ نے امریکی صدر جو بائیڈن کے ساتھ اپنی پہلی ملاقات سے قبل ایران کے بارے میں پالیسی پر نظر ثانی کر رہے ہیں۔ امریکی نیوز ویب سائٹ نے اسرائیلی حکام کے حوالے سے بتایا کہ جو بائیڈن کے ساتھ ان کی ملاقات جولائی کے آخر میں متوقع ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق اسرائیلی عہدیداروں کے حوالے سے بتایا کہ بینیٹ نے ایران کے علاقائی طرز عمل اور جوہری تنازع کے حوالے سے وسیع پیمانے پر پالیسی جائزہ سے قبل ایران کے بارے میں متعدد اجلاس منعقد کیے تھے۔ایک اسرائیلی عہدیدار نے بتایا کہ اصل میں مرکزی مسئلہ یہ ہے کیا موجودہ حالات میں اسرائیل کی صورتحال، جس میں ایران اپنے جوہری پروگرام میں تیزی لا رہا ہے اور کسی معاہدے کا پابند نہیں وہ بہتر ہے یا سنہ 2005 کے معاہدے کی ایران کی طرف سے پابندی اور امریکا کی اس میں واپسی بہتر ہے۔رپورٹ میں کابینہ کے ترجمان علی ربیعی کے حوالے سے بتایا گیا کہ یہ حملہ عالمی طاقتوں کے ساتھ ایٹمی معاہدے کی بحالی کے بارے میں ویانا میں ہونے والی بات چیت کو ناکام بنانے کی کوشش ہے۔ربیعی نے کہا کہ اسرائیل نے یہ حملے اس لیے کرائے ہیں تاکہ وہ یہ جان سکے کہ تل ابیب ایران کے جوہری پروگرام کو روکنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ایران نے اس حملے کی محدود تفصیلات کا اعلان کیا جس کے مطابق دارالحکومت تہران کے شمال مغرب میں 40 کلومیٹر کرج شہر میں واقع ایک وسیع وعریض جوہری کمپلیکس کو نشانہ بنایا تھا۔
مقبول خبریں
عمران خان نے اسٹیبلشمنٹ سے بات کا کسی کو کوئی ٹاسک نہیں دیا’ شیخ...
اسلام آباد(این این آئی)پی ٹی آئی کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ملا جلا رجحان، 38 پوائنٹس کا اضافہ
کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں عید کی چھٹیوں کے بعد جمعرات کوتعطیلات کے بعد پہلے کاروباری دن ملا جلا رجحان دکھائی دے...
حماد اظہر نے پی ٹی آئی میں تمام عہدوں سے استعفیٰ دے دیا
لاہور(این این آئی)پاکستان تحریک انصاف پنجاب کے سیکریٹری جنرل اور قائم مقام صدر حماد اظہر نے پارٹی عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔ حماد...
آئی ایم ایف ٹیم بجٹ کی تیاری کیلئے آج سے پاکستان کا دورہ کریگی
اسلام آباد(این این آئی) آئی ایم ایف کی ٹیم آئندہ مالی سال کے بجٹ کی تیاری کے سلسلے میں کل 4 اپریل سے پاکستان...
ممتاز صحافی، میڈیا ایڈوائزر اور سوشل ورکر سید مدثر خوشنود کی صحافتی اور سماجی...
دبئی(این این آئی) متحدہ عرب امارات کے معروف تجارتی ادارے این ایف ایل گروپ کی جانب سے ممتاز صحافی، میڈیا ایڈوائزر اور سوشل ورکر...