حتساب کے نام پر انتقام کا نشانہ بنایا جا رہا ہے ‘عطاء اللہ تارڑ

0
272

لاہور (این این آئی) مسلم لیگ (ن) کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل عطاء اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ احتساب کے نام پر انتقام کا نشانہ بنانے کا سلسلہ جاری ہے ،کبھی شہباز شریف تو کبھی حمزہ شہباز کو جیل بھیجا جاتا ہے ، ہم ایک ایک کیس کا وقت آنے پر ان سے حساب لیں گے ،شہزاد اکبر سے فی الفور استعفیٰ لے کر اس کیخلاف ہائی لیول انکوائری کروائی جائے کیونکہ انہوں نے جھوٹے کیسز بنائے تھے۔ان خیالات کااظہارمسلم لیگ (ن) کے ڈپٹی جنرل سیکرٹری عطا اللہ تارڑ نے احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔انہوںنے کہاکہ اس ملک میں احتساب کے نام پر اپوزیشن کو انتقام کا نشانہ بنانے ہی روش 3 سالوں سے جاری ہے ۔اپوزیشن لیڈروں سمیت مختلف سینئر رہنماوں کو جھوٹے کیسوں میں جیل بھجوانے کی لمبی فہرست ہے ۔شہزاد اکبر نے یہ تمام کیسز بنائے اور گھنٹوں لمبی پریس کانفرنس میں اپوزیشن رہنماوں کی کردار کشی کرتے تھے ،آج وہ کیس کہاں گئے ۔انہوںنے کہاکہ شہباز شریف کیخلاف ایک دھیلے کی کرپشن کا نہ کوئی الزام ہے اور نہ کوئی ثبوت ،شہباز شریف نے عدالت کے سامنے بجلی کی لوڈشیڈنگ کے حوالے سے بتایا،مسلم لیگ (ن) کے دور میں 12 ہزار میگاواٹ بجلی کے منصوبے لگے اور ان منصوبوں سے قوم کے اربوں روپے بچائے گئے ،آج عوام کو غیرعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سامنا ہے جس کی وجہ نااہلی اور کرپشن ہے