اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی شبلی فراز نے کہا ہے کہ آئندہ الیکشن میں ہمیں دوتہائی اکثریت ملے گی اور ہمیں کارکردگی کی بنیاد پر ووٹ ملیں گے۔ایک انٹرویو میں شبلی فراز نے کہا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے ہی نوازشریف کو اشتہاری قرار دیا ہے ہائیکورٹ کافیصلہ ماناجارہاہے اشتہاری والا کیوں نہیں مانتے۔انہوں نے کہا کہ عدالتیں حق میں فیصلہ دیں توٹھیک خلاف فیصلہ آئے تونہیں مانتے، حدیبیہ پیپر کیس اوپن اینڈشٹ کیس تھان لیگ کیوں بھاگتی ہے موجودہ چیئرمین نیب جسٹس(ر)جاویداقبال کو ہم نے تو نہیں لگایاتھا۔ان کا کہنا تھا کہ عدالتیں آزادہیں اور نیب بھی ایک آزاد اور خودمختار ادارہ ہے ن لیگ نے ماضی میں کارنامے سر انجام دیئے اب بھی ایساسمجھتے ہیں حدیبیہ کیس سب کیسامنے مثال کے طور پرموجود ہے ایون فیلڈسے متعلق بھی دیکھ لیں کتنے مؤقف بدلے گئے۔
مقبول خبریں
26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے،اسد قیصر
صوابی(این این آئی)سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہاہے کہ 26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے۔صوابی میں کارکنوں سے...
بشریٰ بی بی کیخلاف ملتان، لیہ، گوجرانوالہ میں مقدمہ درج
اسلام آباد(این این آئی)بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف مختلف شہروں میں مقدمے درج کر لیے گئے۔پولیس کے مطابق...
24نومبر کا احتجاج رکوانے کیلئے محسن نقوی کا چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر...
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کی روشنی میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سے...
ٹرمپ کا 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کیلیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے...
واشنگٹن(این این آئی )امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق ٹرمپ 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کے لیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے کا...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج: کاروباری ہفتے میں بلند ترین سطح 99 ہزار 623 رہی
کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے کاروباری ہفتے کے اختتام پر اپ ڈیٹس سامنے آ گئیں۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے میں مثبت...