پاکستان کشمیریوں کی آزادی تک سفارتی، سیاسی اور قانونی مدد فراہم کرتا رہے گا، صدر مملکت

0
347

اسلام آباد (این این آئی)صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ پاکستان کشمیریوں کی آزادی تک سفارتی، سیاسی اور قانونی مدد فراہم کرتا رہے گا، کشمیری حق خود ارادیت کا مطالبہ کررہے ہیں،آزادی کا دن دور نہیں، انشاء اللہ،ہم ضرور دیکھیں گے۔یومِ شہدائے کشمیر پر سماجی روابط کی ویب سائٹ پر اپنے پیغام میں صدرمملکت نے کہاکہ میں یوم شہدائے کشمیر پر اپنے کشمیری بھائیوں اور بہنوں کو سلام پیش کرتا ہوں۔ انہوںنے کہاکہ 13 جولائی 1931 کے شہداء کی روح کو انکے جانشیں زندہ رکھے ہوئے، عالمی برادری کے تسلیم شدہ حق خود ارادیت کا مطالبہ کررہے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ کشمیر کے بہادروں کی آزادی کیلئے جدوجہد ابھی بھی جاری ہے،کشمیری عوام کی غیر قانونی بھارتی قبضے کے خلاف جنگ منصفانہ اور بے لوث ہے۔ انہوںنے کہاکہ پاکستان کشمیریوں کی آزادی تک سفارتی، سیاسی اور قانونی مدد فراہم کرتا رہے گا، آزادی کا دن دور نہیں، انشاء اللہ،ہم ضرور دیکھیں گے۔