اسلام آباد (این این آئی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ کئی سال ہوگئے ہیں حکومت کوئی تو کیس ثابت کرے، احتساب نہیں انتقام ہی انتقال چل رہاہے، عدالتوں میں کیمرے لگا کر عوام کو بتایا جائے کہ نیب کے کیسز کیا ہیں ؟ ملک میں انصاف کا نظام ایسا ہے جو تقاضے ہی پورے نہیں کرتا۔ مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے عدالت میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چیئرمین قومی احتساب بیورو (نیب) روز دعوے کرتے ہیں کہ احتساب کا عمل جاری ہے تاہم احتساب کا کوئی عمل جاری نہیں ہے بلکہ انتقام ہی انتقام چل رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ عوام کا پیسہ ضائع کیا جا رہا ہے،کیس ثابت نہیں ہوتا اور ضمانت ہو جاتی ہے،حکومت کو 3 سال ہوگئے وہ کوئی تو کیس ثابت کرے۔رہنما مسلم لیگ ن نے کہا کہ وزرا ساتھ مل کر پریس کانفرنسز کرتے ہیں ان کو یہ حق کس نے دیا ؟ عدالت کہہ چکی ہے کوئی مالی فائدہ نہیں اٹھایا گیا تو پھر کیس ہے کیا ؟انہوں نے کہا کہ یہاں انصاف کے بنیادی تقاضے پورے نہیں کیے جاتے، عدالتوں میں کیمرے لگا کر عوام کو بتایا جائے کہ نیب کے کیسز کیا ہیں ؟ ملک میں انصاف کا نظام ایسا ہے جو تقاضے ہی پورے نہیں کرتا۔شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ انصاف کے دعویدار اسلام آباد ہائی کورٹ کے فیصلے کو پڑھیں،عدالتوں میں بلانا صرف زبان بندی کی کوشش ہے جبکہ حکومتی وزرا اور سرکاری افسران خود کہہ رہے کہ نیب زدہ ماحول میں کام نہیں کرسکتے۔
مقبول خبریں
26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے،اسد قیصر
صوابی(این این آئی)سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہاہے کہ 26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے۔صوابی میں کارکنوں سے...
بشریٰ بی بی کیخلاف ملتان، لیہ، گوجرانوالہ میں مقدمہ درج
اسلام آباد(این این آئی)بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف مختلف شہروں میں مقدمے درج کر لیے گئے۔پولیس کے مطابق...
24نومبر کا احتجاج رکوانے کیلئے محسن نقوی کا چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر...
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کی روشنی میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سے...
ٹرمپ کا 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کیلیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے...
واشنگٹن(این این آئی )امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق ٹرمپ 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کے لیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے کا...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج: کاروباری ہفتے میں بلند ترین سطح 99 ہزار 623 رہی
کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے کاروباری ہفتے کے اختتام پر اپ ڈیٹس سامنے آ گئیں۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے میں مثبت...