انقر(این این آئی )ترک صدر رجب طیب ایردوآن نے نئے اسرائیلی ہم منصب اسحاق ہرتصوغ سے ٹیلی فون پر بات چیت کی ہے۔دونوں ملکوں کے صدور کے درمیان ایک طویل عرصے کے بعد یہ پہلا ٹیلی فونک رابطہ ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق ترک ایوان صدر نے گزشتہ روز جاری کیے گئے ایک بیان میں کہاکہ طیب ایردوآن نے اسحاق ہرتصوغ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مشرق اوسط میں سلامتی اوراستحکام کے لیے ترکی اوراسرائیل کے درمیان تعلقات بڑی اہمیت کے حامل ہیں۔انھوں نے ترکی کے اس مقف کا اعادہ کیا کہ اختلاف رائے کے باوجود دونوں ملکوں کے درمیان مکالمے کا سلسلہ جاری رہنا چاہیے۔ترک صدر نے کہا کہ عالمی برادری اسرائیلی، فلسطینی تنازع کا اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق مستقل اور جامع دوریاستی حل چاہتی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ترکی اور اسرائیل کے درمیان توانائی ، سیاحت اور ٹیکنالوجی سمیت مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون بڑھانے کے مواقع موجود ہیں۔ترکی اور اسرائیل کے درمیان گذشتہ ایک عشرے سے تعلقات تنا کا شکارچلے آرہے ہیں اوران کے درمیان آزادانہ روابط منقطع ہیں۔صدررجب طیب ایردوآن فلسطینیوں کے مید وحامی ہیں۔انھوں نے گذشتہ ہفتے کے روز فلسطینی صدرمحمودعباس سے ملاقات کی تھی اور ان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ ترکی اسرائیل کی فلسطینیوں کے خلاف جبرواستبداد کی کارروائیوں پر خاموش نہیں رہے گا
مقبول خبریں
عمران خان نے اسٹیبلشمنٹ سے بات کا کسی کو کوئی ٹاسک نہیں دیا’ شیخ...
اسلام آباد(این این آئی)پی ٹی آئی کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ملا جلا رجحان، 38 پوائنٹس کا اضافہ
کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں عید کی چھٹیوں کے بعد جمعرات کوتعطیلات کے بعد پہلے کاروباری دن ملا جلا رجحان دکھائی دے...
حماد اظہر نے پی ٹی آئی میں تمام عہدوں سے استعفیٰ دے دیا
لاہور(این این آئی)پاکستان تحریک انصاف پنجاب کے سیکریٹری جنرل اور قائم مقام صدر حماد اظہر نے پارٹی عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔ حماد...
آئی ایم ایف ٹیم بجٹ کی تیاری کیلئے آج سے پاکستان کا دورہ کریگی
اسلام آباد(این این آئی) آئی ایم ایف کی ٹیم آئندہ مالی سال کے بجٹ کی تیاری کے سلسلے میں کل 4 اپریل سے پاکستان...
ممتاز صحافی، میڈیا ایڈوائزر اور سوشل ورکر سید مدثر خوشنود کی صحافتی اور سماجی...
دبئی(این این آئی) متحدہ عرب امارات کے معروف تجارتی ادارے این ایف ایل گروپ کی جانب سے ممتاز صحافی، میڈیا ایڈوائزر اور سوشل ورکر...