حجاج کرام کو فول پروف سیکیورٹی کی فراہمی کے لیے انتظامات مکمل

0
179

ریاض(این این آئی)حج سیکیورٹی کمانڈر نے اعلان کیا ہے کہ رواں سال کرونا وبا کی وجہ سے حجاج کرام کی تعداد کو محدود رکھا گیا ہے تاکہ حج کے دوران حجاج کرام وبا سے بچ سکیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق انہوں نے پریس کانفرنس میں واضح کیا کہ کسی شخص کو بغیر اجازت کے مقدس مقامات میں داخل ہونے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ مشاعر مقدسہ میں خدمات انجام دینے والے کارکنوں اور عملے وزارت داخلہ کی طرف سے خدمات کی فراہمی کی اجازت ہوگی۔حج کمانڈر نے تصدیق کی کہ تمام عازمین کو صرف چارداخلی راستوں کے ذریعہ حرم مکی میں داخل ہونے کی اجازت ہوگی۔ ان کا کہنا تھا کہ مشاعر مقدسہ کو تمام اطراف سے سیکیورٹی حکام کے گھیرے میں رکھا جائے گا تاکہ حج کیموقعے پر کوئی غیر مجاز شخص حجاج کرام میں شامل نہ ہوسکے۔ اس کے باوجود خلاف ورزی کرنے والے شخص کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی