اسلام آباد (این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سیکرٹری جنرل اور سابق وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہاہے کہ نارووال اسپورٹس کمپلیکس ریفرنس نیب کی جہالت کا منہ بولتا ثبوت ہے،ہائی کورٹ نے فیصلے میں تحریر کیا نیب کرپشن کا کوئی ریکارڈ پیش نہ کرسکا،وزیراعظم نے ملک کو پانچ فیصد اشرافیہ کا ملک بنا دیا ہے، کہتے ہیں امریکہ کو اڈے نہیں دیں گے، اب پتا چلا امریکہ نے اڈے مانگے ہی نہیں، یہ سب جھوٹوں کی بریگیڈ ہے،کیا نیب میں اتنی جرات ہے کہ موجودہ وزیر سپورٹس کے خلاف کارروائی کریں گے ۔احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ ہر فیصلے میں ہائیکورٹ نے تحریر کیا ہے کہ نیب کرپشن کا کوئی ریکارڈ پیش نہ کرسکا ،نارووال کیس میں بھی ایک سطر بھی ذاتی مالی بدعنوانی کا نہیں،یہ ریفرنس نیب کی جہالت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔انہوںنے کہاکہ مجھے حیرت ہے کہ اس وقت چیئرمین نیب سپریم کورٹ کے سابق جج ہیں جنہوں نے اس کیس کو نہیں پڑھا ، میرا جرم ہے میں نے صوبائی حکومت کے فنڈ جاری کیے لیکن آج آپ دیکھیں گے موجودہ وزیر نے مجھ سے زیادہ فنڈ جاری کیے جو بدین کے لیے جاری کیے گئے۔ انہوںنے کہاکہ میں نے نارووال منصوبہ اپنی حکومت میں منظور نہیں کرواتے وہ ہم سے پہلے والی حکومت میں منظوری ہوئی ،کیا نیب میں اتنی جرات ہے کہ موجودہ وزیر سپورٹس کے خلاف کارروائی کریں گے ۔ انہوںنے کہاکہ آپ نہیں کرینگے کیونکہ وہاں آپکے پر چلتے ہیں ، یہ جھوٹی حکومت اپنے آخری ایام میں ہے ،چیئرمین نیب صاحب آپ کو بھی بتانا ہوگا آپ نے کس کے کہنے پر کیا ہے
مقبول خبریں
وزیراعظم کی ہدایات پر پاکستان ریلوے کی جدیدکاری کیلئے حنیف عباسی کی زیر صدارت...
اسلام آباد(این این آئی)وزیراعظم پاکستان کی واضح ہدایات کی روشنی میں پاکستان ریلوے کو جدید، منافع بخش، پائیدار اور عوام دوست ادارہ بنانے کے...
بیلاروس کے صدر کا محمد نواز شریف کے ساتھ ذاتی اور دیرینہ تعلق ہے،...
اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ بیلاروس کے صدر کا محمد نواز شریف کے ساتھ...
سعودی عرب نے مزید 10 ہزار پاکستانیوں کو حج کی اجازت دے دی
ریاض (این این آئی)سعودی عرب نے مزید 10 ہزار پاکستانیوں کو حج کی اجازت دے دی،نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار کا...
محسن نقوی کا لوئر دیر کے علاقے تیمر گرہ میں کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ...
اسلام آباد(این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے لوئر دیر کے علاقے تیمر گرہ میں کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن پر...
جولائی یا اس سے پہلے بجلی کے بلوں میں مزید کمی کرنے پر کام...
اسلام آبا د(این این آئی)وفاقی وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ جولائی یا اس سے پہلے بجلی کے بلوں میں مزید کمی...