طالبان سے متعلق کئی گمراہ کن مواد بھی پھیلایا جا رہا ہے’ ترجمان ذبیح اللہ

0
250

کابل(این این آئی) طالبان نے افغانستان کے شمالی ضلعے پر قبضہ کرنے کے چند دن بعد مقامی مساجد کے پیش اماموں کو خط کے ذریعے خواتین کے گھر سے باہر نکلنے اور سگریٹ نوشی پر پابندی عائد کرنے کے احکامات جاری کیے ہیں۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق غیر ملکی فوجیوں کے انخلا کے دوران ہی طالبان نے اہم سرحدوں اور کئی اضلاع کا کنٹرول حاصل کرلیا ہے تاہم کچھ اضلاع میں مقامی کمانڈرز کی جانب سے خواتین اور شہریوں پر سخت پابندیوں کے اطلاق کی خبریں بھی موصول ہورہی ہیں۔شمالی علاقے میں کسٹم پوسٹ شیر خان بندر کا کنٹرول حاصل کرنے کے بعد خواتین کے اکیلے باہر نکلنے اور سگریٹ نوشی پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔ اس پابندی کا حکم مقامی مساجد کے اماموں کو ایک خط کے ذریعے دیا گیا۔طالبان کے مقامی کمانڈر کے خط میں متنبہ کیا گیا ہے کہ احکامات کی خلاف ورزی کرنے والوں پر سنجیدگی سے کارروائی کی جائے گی۔ امام مسجد نے خطبے میں اس فیصلے سے شہریوں کو آگاہ کیا جب کہ کچھ مساجد میں اس کے لیے لائوڈ اسپیکر بھی استعمال کیا گیا۔عالمی خبر رساں ادارے ”اے ایف پی” سے بات کرتے ہوئے ایک خاتون نے تعارف ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ ہمارے گائوں میں بہت سی خواتین اور کم عمر لڑکیاں سلائی کڑھائی اور جوتیاں بنانے کا کام کررہی تھیں لیکن اب یہ لڑکیاں خوف زدہ ہیں