اسلام آباد (این این آئی)پاک افغان بارڈر، بابِ دوستی کی دو روزہ بندش کے بعد افغان طالبان کے کمانڈر اور پاکستانی سیکیورٹی حکام کے درمیان باب دوستی پر پہلا رابطہ ہوا ہے۔لیویزحکام کے مطابق طالبان اور پاکستانی حکام کا باب دوستی سے متعلق اہم اجلاس منعقد ہوا، اجلاس کے دوران باب دوستی کو دو روزہ بندش کے بعد پیدل آمد و رفت کے لیے کھول دیا گیا ہے، بڑی تعداد میں باب دوستی کی دونوں جانب پھنسے پاکستانی اور افغان شہری آنے جانے لگے ۔لیویز حکام کے مطابق پاکستان میں پھنسے افغان شہری بھی افغانستان جاسکتے ہیں، افغانستان میں پھنسے صرف پاکستانی شہری واپس آسکتے ہیں۔لیویز حکام کا کہنا ہے کہ افغان طالبان نے گزشتہ روز باب دوستی اور افغان سرحدی ضلع اسپین بولدک پر قبضہ کر لیا تھا، افغان ضلع اسپین بولدک کے دفتری امور طالبان کے پاس ہیں۔لیویز حکام کے مطابق بات چیت کا اگلا دور باب دوستی سے تجارتی سرگرمیوں کی بحالی کے لیے ہوگا۔
مقبول خبریں
گوادر بندرگاہ جلد از جلد فعال کرنے کیلئے جامع منصوبہ تیار کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد(این این آئی) وفاقی حکومت نے گوادر بندرگاہ کو جلد از جلد فعال کرنے کیلئے جامع منصوبہ تیار کرنے کا فیصلہ کیاہے۔وزارت خارجہ...
بلوچستان میں دہشت گردی آپریشن سندور کا تسلسل ہے‘ طلال چودھری
اسلام آباد(این این آئی) وزیر مملکت داخلہ طلال چودھری نے کہا ہے کہ بلوچستان میں دہشت گردی آپریشن سندور کا تسلسل ہے۔وزیر مملکت...
ایف آئی اے کا منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے حوالے سے اہم اقدام
اسلام آباد(این این آئی)وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے)کے ڈائریکٹر جنرل رفعت مختار نے منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے حوالے سے تاریخی اقدام کرتے...
ڈی جی آئی ایس پی آر کا مظفرآباد کا دورہ، کشمیری عوام کا پاک...
مظفرآباد(این این آئی)ڈائریکٹر جنرل انٹرسروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد کا اہم...
وزیر داخلہ کا دورہ بحرین،انسداد دہشتگردی و انسانی اسمگلنگ پر مشترکہ لائحہ عمل پر...
منامہ (این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ کے دورہ بحرین کے دوران دونوں ملکوں میں انسداد دہشت گردی و انسانی اسمگلنگ پر مشترکہ لائحہ عمل...