کراچی (این این آئی) اداکارہ و میزبان نادیہ خان کا کہنا ہے کہ وِکی پیڈیا پر کوئی بار بار میرے شوہر کے نام کی جگہ ہانیہ عامر کا نام لکھ دیتا ہیاور ہانیہ کے جیون ساتھی کے نام پر میرا نام لکھا ہوتا ہے ۔میڈیا رپورٹ کے مطابق نادیہ خان نے وِکی پیڈیا پر موجود غلط معلومات کا تذکرہ کرتے ہوئے بتایا کہ میں نے جب یہ دیکھا تو بہت ہنسی آئی، ہمیں لگا شاید یہ کسی نے مذاق کیا ہے اور پھر دونوں جگہ سے 20 سے 25 مرتبہ صحیح کیا لیکن ایک دن بعد دوبارہ یہ ہی لکھا ہوتا ہے ۔نادیہ نے کہا کہ مجھے سمجھ نہیں آتا میرے علاوہ میری ذاتی معلومات کوئی کیسے تبدیل کر سکتا ہے۔دوسری جانب اداکار عمران عباس نے بھی سوشل میڈیا پر اپنے بارے میں غلط معلومات پھیلانے پر اظہار ناراضی کیا، ان کا کہنا تھا کہ انٹرنیٹ پر ان کی ایک سال میں 5 شادیاں یا طلاقیں کروا دی گئیں۔انہوں نے ایک افسوس ناک واقعے کا ذکر بھی کیا کہ جب ان کے اہل خانہ بیرون ملک تھے تو اداکار کی ٹریفک حادثے کی جھوٹی خبر چلا دی گئی ، یہاں تک کہ ایسی تصاویر بھی استعمال کی گئیں جو نہایت سنگین نوعیت کی تھیں ، جس سے ان کی فیملی کا کوئی فرد جھوٹی ناگہانی خبر سن کر صحت کے مسائل سے بھی دوچار ہو سکتا تھا۔عمران عباس نے کہا کہ ملک میں ایسے قوانین ہونے چاہئیں کہ غلط معلومات پھیلانے والوں کو قرار واقعی سزا دی جا سکے۔
مقبول خبریں
26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے،اسد قیصر
صوابی(این این آئی)سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہاہے کہ 26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے۔صوابی میں کارکنوں سے...
بشریٰ بی بی کیخلاف ملتان، لیہ، گوجرانوالہ میں مقدمہ درج
اسلام آباد(این این آئی)بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف مختلف شہروں میں مقدمے درج کر لیے گئے۔پولیس کے مطابق...
24نومبر کا احتجاج رکوانے کیلئے محسن نقوی کا چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر...
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کی روشنی میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سے...
ٹرمپ کا 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کیلیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے...
واشنگٹن(این این آئی )امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق ٹرمپ 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کے لیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے کا...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج: کاروباری ہفتے میں بلند ترین سطح 99 ہزار 623 رہی
کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے کاروباری ہفتے کے اختتام پر اپ ڈیٹس سامنے آ گئیں۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے میں مثبت...