کابل (این این آئی)افغانستان میں امریکا اور نیٹو فورسز کی مدد کرنے والے ہزاروں مترجمین کو نکالنے کا کام جولائی کے اواخر میں شروع ہوجائے گا۔ اس دوران عسکری لحاظ سے اہم علاقوں پر طالبان کا قبضہ کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔جو بائیڈن انتظامیہ نے اعلان کیا ہے کہ وہ افغانستان میں بیس سالہ جنگ کے دوران امریکی افواج کی مدد کرنے والے افغان مترجمین کو ملک سے نکال کر لے جانے کے لیے تیار ہے، تاہم ابھی تک یہ واضح نہیں ہے کہ ان افراد کی منزل کیا ہوگی اور انہیں پروازوں تک محفوظ طور پر پہنچنے کو کس طرح یقینی بنایا جائے گا۔خبر رساں ایجنسی ایسوسی ایٹیڈپریس (اے پی) کے مطابق وائٹ ہاوس نے بتایا کہ آپریشن الائیز ریفیوج کے نام سے یہ مشن جولائی کے آخری ہفتے میں شروع ہوگا اور سب سے پہلے ان افغان شہریوں کو افغانستان سے باہر لے جایا جائے گا جو پہلے ہی امریکا میں رہائش کی درخواست دے چکے ہیں۔وائٹ ہائوس کی ترجمان جین ساکی نے تاہم سکیورٹی وجوہات کی بنا پر ان افراد کی تعداد اور دیگر تفصیلات بتانے سے انکار کر دیا،جنہیں پہلی پروازوں سے افغانستان سے دوسری جگہ منتقل کیا جائے گا
مقبول خبریں
اسد قیصر کی ضمانت منسوخی کی اپیل واپس لینے پر خارج
اسلام آباد(این این آئی)سپریم کورٹ نے اسد قیصر کی ضمانت منسوخی کی اپیل واپس لینے کی بنیاد پر خارج کر دی۔عدالتِ عظمیٰ میں رہنما...
سپریم کورٹ کے آئینی بینچ میں مزید 2 ججز شامل کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد(این این آئی) سپریم کورٹ کے آئینی بینچ میں مزید 2 ججز شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں چیف...
کراچی حیدرآباد موٹر وے نئے راستے پر بنائی جائے گی، احسن اقبال
کراچی (این این آئی)وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ حیدرآباد سکھر ہائی وے پر کام رواں سال شروع ہوگا، تین سال میں...
جنگلات اراضی کیس،سپریم کورٹ نے تمام صوبوں ، وفاقی حکومت سے تفصیلی رپورٹ طلب...
اسلام آباد(این این آئی)سپریم کورٹ نے جنگلات اراضی کیس میں تمام صوبوں اور وفاقی حکومت سے تفصیلی رپورٹس طلب کرلیں۔پیرکوسپریم کورٹ میں جنگلات اراضی...
جنہوں نے 9 مئی واقعات کیے وہ قیمت ادا کر رہے ، حکومت کمپرومائز...
لندن(این این آئی)نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحق ڈار نے کہاہے کہ جن لوگوں نے 9 مئی کے واقعات کیے وہ اس کی قیمت...