برلن (این این آئی)مغربی یورپ میں تیز بارش اور سیلاب سے جرمنی میں کم سے کم 59 اور بیلجیئم میں نو افراد ہلاک ہوگئے ہیں جبکہ کئی لاپتہ ہیں اور پانی کی سطح میں اضافے سے کئی گھر منہدم ہوگئے۔فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق جرمنی میں دوسری عالمی جنگِ کے بعد موجودہ سیلاب کو بدترین آفت قرار دیا جارہا ہے۔متاثرہ شہری بارشوں اور سیلاب کے پانی سے بچنے کے لیے اپنے گھروں کی چھتوں پر پناہ لینے پر مجبور ہوگئے۔غیر متوقع تیز بارش سے پڑوسی ممالک لکسمبرگ، نیدرلینڈز اور بیلجیئم بھی طوفان کی زد میں آئے۔اپنے دورہ امریکہ کے دوران واشنگٹن میں موجود جرمن چانسلر انجیلا مرکل نے سیالب متاثرین کے لیے اظہار افسوس کیا۔جرمن چانسلر نے کہا کہ مجھے ڈر سے کہ آنے والے دنوں میں ہم صرف تباہی کی پوری حد دیکھیں گے۔ان کا کہنا تھا کہ حکومت مشکل وقت میں لوگوں کے کی ہر ممکن مدد کی کوشش کر رہی ہے۔انجیلا مرکل کے ساتھ ایک مشترکہ نیوز کانفرنس میں امریکی صدر جو بائیڈن نے جرمنی میں تباہی اور انسانی جانوں کے نقصان پر اپنے اور امریکی عوام کی جانب سے تعزیت کی۔سب سے زیادہ متاثر ہونے والے علاقوں میں جرمن ایمرجنسی سروس، پولیس اور فورس کے تقریباً 15 ہزار ارکان موجود تھے۔پینشن پر گزارہ کرنے والی 65 سالہ خاتون، این میری میولر، نے اپنے پانی میں ڈوبے باغ کی طرف دیکھتے ہوئے اے ایف پی کو بتایا کہ ‘ان کا علاقہ میئن اس تباہی کے لیے بالکل تیار نہیں تھا۔ان کا کہنا تھا کہ یہ بارش کہاں سے آئی ہے؟اپنی گلی میں سیلابی پانی کے ٹھاٹھیں مارنے کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ پانی اتنا شور مچاتے ہوئے آیا کہ انہیں لگا ان کے گھر کا دروازہ ٹوٹ جائے گا۔
مقبول خبریں
26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے،اسد قیصر
صوابی(این این آئی)سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہاہے کہ 26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے۔صوابی میں کارکنوں سے...
بشریٰ بی بی کیخلاف ملتان، لیہ، گوجرانوالہ میں مقدمہ درج
اسلام آباد(این این آئی)بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف مختلف شہروں میں مقدمے درج کر لیے گئے۔پولیس کے مطابق...
24نومبر کا احتجاج رکوانے کیلئے محسن نقوی کا چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر...
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کی روشنی میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سے...
ٹرمپ کا 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کیلیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے...
واشنگٹن(این این آئی )امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق ٹرمپ 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کے لیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے کا...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج: کاروباری ہفتے میں بلند ترین سطح 99 ہزار 623 رہی
کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے کاروباری ہفتے کے اختتام پر اپ ڈیٹس سامنے آ گئیں۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے میں مثبت...