بغداد (این این آئی) عراق کے دارالحکومت بغداد میں دھماکے سے 10 افراد ہلاک جبکہ 20 زخمی ہوگئے ہیں۔غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق عراق کی وزارت داخلہ نے ایک بیان میں کہا کہ دھماکا مشرقی بغداد میں صدر کی مارکیٹ میں دیسی ساختہ دھماکا خیز موادسے کیا گیا۔اس کے علاوہ دھماکے کے نتیجے میں ہلاک ہونے والوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں جبکہ کئی دکانیں جل گئیں۔دھماکے کی ذمہ داری ابھی تک کسی نے قبول نہیں کی البتہ اس سے قبل مسلح گروپ (داعش) اس علاقے میں اسی طرح کے حملے کرنے کا دعویٰ کرچکی ہے۔یاد رہے کہ رواں سال عراق کے آبادی والے علاقے میں یہ تیسرا دھماکا ہے ، اس سے قبل اپریل میں صدر شہر میں کار بم حملے میں 4افراد ہلاک ہوگئے تھے۔
مقبول خبریں
وزیراعظم کی ہدایات پر پاکستان ریلوے کی جدیدکاری کیلئے حنیف عباسی کی زیر صدارت...
اسلام آباد(این این آئی)وزیراعظم پاکستان کی واضح ہدایات کی روشنی میں پاکستان ریلوے کو جدید، منافع بخش، پائیدار اور عوام دوست ادارہ بنانے کے...
بیلاروس کے صدر کا محمد نواز شریف کے ساتھ ذاتی اور دیرینہ تعلق ہے،...
اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ بیلاروس کے صدر کا محمد نواز شریف کے ساتھ...
سعودی عرب نے مزید 10 ہزار پاکستانیوں کو حج کی اجازت دے دی
ریاض (این این آئی)سعودی عرب نے مزید 10 ہزار پاکستانیوں کو حج کی اجازت دے دی،نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار کا...
محسن نقوی کا لوئر دیر کے علاقے تیمر گرہ میں کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ...
اسلام آباد(این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے لوئر دیر کے علاقے تیمر گرہ میں کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن پر...
جولائی یا اس سے پہلے بجلی کے بلوں میں مزید کمی کرنے پر کام...
اسلام آبا د(این این آئی)وفاقی وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ جولائی یا اس سے پہلے بجلی کے بلوں میں مزید کمی...