طالبان کو روکنے کے لیے افغان فورسز کی مدد کریں گے، امریکا

0
202

واشنگٹن(این این آئی)افغانستان میں امریکی سینٹرل کمانڈ کے سربراہ جنرل کینتھ مک کنزی نے کہا ہے کہ امریکا طالبان کی پیش قدمی روکنے کے لیے افغان فورسز کی مدد کی خاطر فضائی حملے جاری رکھے گا۔میڈیارپورٹس کے مطابق جنرل کینتھ مک کنزی نے کابل میں پریس کانفرنس میں کہا کہ امریکا نے طالبان کے ٹھکانوں پر فضائی حملے بڑھا دیئے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ اگر طالبان کی جانب سے حملوں کا سلسلہ جاری رہا تو امریکا افغان فورسز کی مدد میں اضافے کو جاری رکھے گا۔