لاہور(این این آئی)ڈرامے میں نوجوان سپہ سالار محمد بن قاسم کے کردار ادا کرنے سے اداکاری کا آغاز کرنے والی اداکار بابر علی کی جانب سے حال ہی میں نوجوان بیٹی کے ساتھ اپنے پرانے گانے پر بنائی گئی ویڈیو نے شائقین کے دل جیت لیے۔بابر علی نے بیٹی زینب علی کے ہمراہ انسٹاگرام پر اپنی پہلی فلم ‘جیوا’ کے معروف گانے ‘جانو سن ذرا’ پر بنائی گئی ویڈیو کو شیئر کیا، جسے کافی لوگوں نے پسند کیا۔مختصر ویڈیو میں بابر علی اپنی نوجوان بیٹی کے ہمراہ گھر کی چھت پر ‘جانو سن ذرا’ پرپرفارمنس کرتے دکھائی دیے۔ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے بابر علی نے لکھا کہ ان کی پہلی فلم کے پہلے گانے ‘جانو سن ذرا’ پر وہ اپنی بیٹی کے ہمراہ پرفارمنس کر رہے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ ‘جانو سن ذرا’ کو انہوں نے اداکارہ ریشم کے ساتھ فلمایا تھا اور انہیں پرانے گانے پر دوبارہ پرفارمنس کا مزہ آگیا۔بعد ازاں بابر علی نے بیٹی کے ہمراہ ‘جانو سن ذرا’ کی ویڈیو بنانے کی ریہرسل کی ویڈیو بھی شیئر کی اور اسے بھی مداحوں نے کافی سراہا۔بابر علی کی جانب سے بیٹی کے ہمراہ حال ہی میں شیئر کی گئی ویڈیوز کے علاوہ بھی ماضی میں بھی وہ بیٹی کے ہمراہ ویڈیوز شیئر کرتے رہے ہیں۔ساتھ ہی ان کی بیٹی زینب علی نے بھی مذکورہ ویڈیو کو انسٹاگرام پر شیئر کیا۔بابر علی اگرچہ حالیہ دنوں میں وہ بڑے پردے پر دکھائی نہیں دے رہے لیکن امکان ہے کہ جلد ہی وہ سید نور کی پنجابی فلم ‘تیرے باجرے دی راکھی’ میں دکھائی دیں گے
مقبول خبریں
ومبلڈن ٹینس کے افتتاحی روز گرمی کا ریکارڈ ٹوٹ گیا
لندن (این این آئی)ومبلڈن ٹینس چیمپئن شپ کے افتتاحی روز گرمی کا ریکارڈ ٹوٹ گیا اور درجہ حرارت 32 اعشاریہ 3 ڈگری تک پہنچ...
اسرائیل کے کسی بھی نئے حملے کا بھرپور جواب دیں گے، ایران
تہران (این این آئی)ایرانی مسلح افواج کے جنرل سٹاف کے ترجمان نے اعلان کیا ہے کہ ہماری مسلح افواج پہلے سے کہیں زیادہ تیار...
آئی اے ای اے کی رپورٹ ہماری ایٹمی سہولیات پر حملے کا بہانہ تھی،...
تہران (این این آئی )ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے اس بات پر زور دیا ہے کہ بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی...
عامر خان نے اپنے شاہ رخ خان کے 15 سال پرانے رویے کو بچکانہ...
ممبئی (این این آئی) ہالی ووڈ کے اسٹار اداکار عامر خان نے انکشاف کیاہے کہ شاہ رخ خان مجھ سے ناراض تھا اور ہم...
میں عمر کیوں چھپائوں؟ میں جو ہوں، مجھے ایسا ہی قبول کیا جانا چاہیے،ماہرہ...
کراچی (این این آئی) اداکارہ ماہرہ خان نے اپنی بڑھتی عمر پر ہونے والی تنقید اور اس پر والدہ کی پریشانی سے متعلق ایک...