اسلام آباد(این این آئی)سعودی عرب کے وزیر خارجہ پرنس فیصل بن فرحان کاایک روزہ دورے پر پاکستان پہنچے پر تپاک استقبال کیا گیا ۔ منگل کو نور خان ائیر بیس پر وزیر اعظم کے نمائندہ خصوصی اور چیئرمین پاکستان علماء کونسل حافظ محمد طاہر محمود اشرفی ، وزارت خارجہ کے حکام ، پاکستان میں سعودی عرب کے سفیر نواف سعید المالکی نے ان کا استقبال کیا۔ نور خان ائیر بیس لائونج میں حافظ محمد طاہر محمو داشرفی اور پرنس فیصل بن فرحان کے درمیان غیر رسمی ملاقات ہوئی جس میں دوطرفہ تعلقات سمیت مختلف امورپر تبادلہ خیال کیا گیا۔ پرنس فیصل بن فرحان وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی ، وزیر اعظم عمران خان ، صدر مملکت اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کریں گے اور وزارت خارجہ میںا ہم مسائل پر بات چیت ہوگی۔
مقبول خبریں
26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے،اسد قیصر
صوابی(این این آئی)سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہاہے کہ 26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے۔صوابی میں کارکنوں سے...
بشریٰ بی بی کیخلاف ملتان، لیہ، گوجرانوالہ میں مقدمہ درج
اسلام آباد(این این آئی)بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف مختلف شہروں میں مقدمے درج کر لیے گئے۔پولیس کے مطابق...
24نومبر کا احتجاج رکوانے کیلئے محسن نقوی کا چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر...
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کی روشنی میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سے...
ٹرمپ کا 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کیلیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے...
واشنگٹن(این این آئی )امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق ٹرمپ 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کے لیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے کا...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج: کاروباری ہفتے میں بلند ترین سطح 99 ہزار 623 رہی
کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے کاروباری ہفتے کے اختتام پر اپ ڈیٹس سامنے آ گئیں۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے میں مثبت...