پاکستان کے ساتھ ماحولیاتی تبدیلی پر کام کیلئے تیار ہیں، امریکا

0
202

واشنگٹن (این این آئی )امریکی صدر کے نمائندہ ماحولیات جان کیری نے کہا ہے کہ پاکستان کے ساتھ ماحولیاتی تبدیلی سے متعلق مل کر کام کرنے کو تیار ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق جو بائیڈن کے نمائندہ ماحولیات نے معاون خصوصی ملک امین اسلم سے لندن میں ملاقات کی۔جان کیری نے وزیراعظم عمران خان کے گرین ویژن اور 10 بلین ٹری سونامی منصوبے کی تعریف کی۔ملاقات میں پاکستان اور امریکا کا موسمیاتی تبدیلی کے خطرات سے نمٹنے کیلئے مل کر کام کرنے پر اتفاق ہوا اور جوائنٹ ورکنگ گروپ بنانے کا فیصلہ بھی کیا گیا۔