اسلام آباد (این این آئی)ملک بھر میں کورونا وائرس کے فعال کیسز کی تعداد 9 ہزار 174 ہوگئی ، گزشتہ 24 گھنٹوں میں 17 افراد کورونا کے باعث جان سے ہاتھ دھوبیٹھے۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹرکے تازہ اعداد وشمارکے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے641 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جس کے بعد ملک بھرمیں مجموعی کیسز کی تعداد 3 لاکھ 22 ہزار 452 ہوگئی۔این سی او سی کے مطابق فعال کیسز کی تعداد میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کمی واقع ہوئی ہے جس کے بعد فعال کیسز کی تعداد 9 ہزار 174 رہ گئی جبکہ اب تک کورونا وائرس میں مبتلا 3 لاکھ 6 ہزار 640 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 17 اموات رپورٹ ہوئیں جس کے بعد مجموعی اموات کی تعداد 6 ہزار 638 ہوگئی۔سندھ میں مریضوں کی تعداد ایک لاکھ 41 ہزار 474 ، پنجاب میں ایک لاکھ ایک ہزار 425، خیبرپختونخوا 38 ہزار 565 ، اسلام آباد میں 17 ہزار 913، بلوچستان میں 15 ہزار 644 ، ا?زاد کشمیر 3 ہزار 398 اورگلگت بلتستان میں 4 ہزار 033 تعداد ہوگئی۔
مقبول خبریں
وزیراعظم کی آذربائیجان کے صدر سے ملاقات، دو طرفہ تعلقات مزید مضبوط بنانے پراتفاق
باکو(این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے آذربائیجان کے صدر الہام علییف سے آذربائیجان کے دارالحکومت باکو میں ملاقات کی، جہاں دونوں رہنماؤں نے دو...
نئے مالی سال میں بھی محصولات کی وصولی اور دیگر معاشی اہداف کو حاصل...
اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے سال25ـ2024میں وفاقی ٹیکس محصولات میں گزشتہ 10 سالوں کی نسبت 42 فیصد اضافہ...
غزہ جنگ کے خاتمے پر بنجمن نیتن یاھو سے سختی سے بات ہوگی،ٹرمپ کا...
واشنگٹن (این این آئی )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ وہ اگلے ہفتے غزہ میں جنگ بندی کے حصول کی امید...
ٹرمپ کا امریکی نشریاتی ادارے پر مقدمہ کرنے کا عندیہ
واشنگٹن (این این آئی) امریکہ کے ایک بڑے نشریاتی ادارے کو ہوم لینڈ سکیورٹی قوانین اور مفاد کے خلاف ایپ بنا کر صارفین کو...
مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا
کراچی (این این آئی)اداکارہ و ماڈل مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا۔سوشل میڈیا پر خبریں سامنے...