لاہور( این این آئی) وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے قومی سلامتی ڈاکٹر معید یوسف نے کہا ہے کہ دنیا کو شائننگ انڈیا کا پتہ چل گیا ہے کہ انڈیا کتنا چمک رہاہے ،بھارت کے منفی عزائم سے خطے کے تمام ہمسائیوں کو خطرہ ہے ،ہم امن کے ساتھ کھڑے ہیں اور ہمارا بیانیہ امن اور خطے کو جوڑنا ہے ، ہمیں دنیا میں اپنے اکنامک سکیورٹی کے بیانیے کو تسلیم کرانے کے لئے کام کرنا ہوگا ،خطے میں راہداری تبھی ہوسکتی ہے جب خطے میں امن ہوگا ، ہم دنیا کو کہہ رہے ہیں آپ ہمارے ساتھ آ کر پارٹنر بنیں، یہ زمانہ واپس نہیں آئے گا کہ پاکستان کو کسی طرح کی معاونت دیدی اور خیرات دیدی تو آپ ہمارے لئے یہ کچھ کر دیں،چین ہمارا پارٹنر بناہے امریکہ سمیت کوئی بھی آئے آئے سرمایہ اکرے ہمیںکوئی اعتراض نہیںہم اسے اکنامک بیسز دینے کیلئے تیار ہیں۔لاہور پریس کلب کے پروگرام میٹ دی پریس میں اظہار خیال کرتے ہوئے ڈاکٹر معید یوسف نے کہاکہ بھارت کے حوالے سے میرے انٹر ویو کے بعد نوے فیصد جوفیڈ بیک ملا یا اس پر بات ہوئی تو اس میں کہا گیا کہ پہلی بار ہم نے دو ٹوک الفاظ میں موقف دیا ہے ، اس کا مطلب ہے کہ ہم کیس پہلے ڈر ڈر کر پیش کرتے رہے ہیں،اس میں ڈرنے کے لئے ہے کیا، ہم نے کوئی چوری کی ہے یا ڈاکہ ڈالا ہے، ڈاکہ تو دوسرا ڈال رہا ہے ، ڈرنا تو اس کو چاہیے ، ہمارا بنیادی پیغام امن ہے ، یہ بات واضح ہونی چاہیے کہ پاکستان امن کیلئے کھڑا ہے
مقبول خبریں
پاکستان کی امن کی خواہش کو کمزوری نہ سمجھا جائے،جے سالک
اسلام آباد(این این آئی ) ورلڈ مینارٹیز الائنس کے کنونیئر اور سابق وفاقی وزیر جے سالک نےبھارتی جارحیت کے جواب میں پاکستان کی مسلح...
حکومت ڈاکٹر عافیہ پٹیشن کیوں نمٹانا چاہتی ؟، کیس اب ایک تحریک بن چکا...
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائی کورٹ نے ڈاکٹر عافیہ صدیقی کیس میں ان کی بہن ڈاکٹر فوزیہ صدیقی کی درخواست میں ترمیم کی...
نیلم جہلم پراجیکٹ پر حملہ، بھارت کیخلاف عالمی عدالت میں جانا چاہیے، سپیکر قومی...
اسلام آباد(این این آئی)سپیکر قومی اسمبلی نے کہا ہے کہ نیلم جہلم پراجیکٹ پر حملہ کرنے پر بھارت کے خلاف عالمی عدالت میں جانا...
یومِ تشکر،پنجاب پولیس کا افواج پاکستان کو خراج تحسین، ملکی سلامتی کے عزم کا...
لاہور(این این آئی)آپریشن '' بنیان مرصوص'' میں دشمن کی عددی برتری کو عسکری مہارت سے شکست دینے اور تاریخی کامیابی حاصل کرنے پر ملک...
یومِ تشکر پر شمالی وزیرستان میں قبائلی مشران کا جرگہ، سکردو میں طلبہ کا...
شمالی وزیرستان (این این آئی) شمالی وزیرستان کے قبائلی مشران نے معرکہ حق ''آپریشن بنیان مرصوص''میں فتح یابی پر خصوصی جرگے کا انعقاد کیا۔تفصیلا...